صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعرات 25 اپریل 2024 

حکومت نے گزشتہ سال 13 ارب 20 کروڑ ڈالر کا ریکارڈ بیرونی قرض لیا

ویب ڈیسک | اتوار 26 جولائی 2020 

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے گزشتہ مالی سال کے دوران 13 ارب 20 کروڑ ڈالر کا ریکارڈ بیرونی قرضہ حاصل کیا۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پی ٹی آئی حکومت نے گزشتہ مالی سال کے دوران 13 ارب 20 کروڑ ڈالر بیرونی قرضہ حاصل  کیا جو پاکستان کی تاریخ میں کسی بھی حکومت کی جانب سے ایک سال میں حاصل کیا جانے والا سب سے بڑا بیرونی قرضہ ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ گزشتہ مالی سال کے دوران حکومت نے 10 ارب ڈالر کا قرض واپس بھی کیا۔ ذرائع کے مطابق دو سال میں مجموعی طور پر پی ٹی آئی حکومت نے 29 ارب 20 کروڑ ڈالر کا قرضہ لیا اور  دو سال میں 19 ارب 20 کروڑ ڈالر کا بیرونی قرضہ واپس کیا۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔