صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 26 اپریل 2024 

پاکستان میں کورونا کیسز سے متعلق عالمی اداروں کے اندازے دھرے رہ گئے: ظفر مرزا

ویب ڈیسک | اتوار 26 جولائی 2020 

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا سے متعلق صورتحال بہتر ہو رہی ہے اور ملک میں وائرس سے متعلق عالمی اداروں کے اندازے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں۔عاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ پاکستان میں کورونا کیسز میں 80 فیصد کمی ہوئی ہے اور 2 لاکھ 73 ہزار تشخیص شدہ مریضوں میں سے 2 لاکھ 37 ہزار صحتیاب ہو چکے ہیں۔

 ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر بھی پاکستان میں کورونا کیسز میں کمی کا اقرار کیا جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کورونا سے متعلق صورتحال بہتر ہو رہی ہے جب کہ ملک میں کورونا کیسز کے حوالے سے عالمی اداروں کے اندازے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں۔

علاوہ ازیں معاون خصوصی نے خبردار کیا کہ پاکستان میں کورونا کیسز میں دوبارہ اضافہ ہو سکتا ہے  کیوں کہ عید الفطر پر سماجی فاصلہ نظر انداز کرنے سے کورونا پھیلا اور اب عیدالاضحی اور محرم الحرام کے دوران کورونا کے چیلنج کا سامنا ہوگا۔ ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا سماجی فاصلہ اور احتیاطی تدابیر کو کسی صورت نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔

خیال رہے کہ ملک میں کورونا مریضوں کی کل تعداد 273113  ہوگئی ہے جب کہ اموات کی تعداد 5822 ہے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔