صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 29 مارچ 2024 

بدھ کی شام کو چاند دیکھ کرسب کو اندازہ ہوگا کہ یہ دوسری تاریخ کا چاند ہے: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

ویب ڈیسک | بدھ 22 جولائی 2020 

مرکزی رویت ہلال کمیٹی  کے گزشتہ روز چاند نظر نہ آنے کے اعلان کے بعد بھی وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری اپنے مؤقف پر قائم ہیں۔گزشتہ روز وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پیش گوئی کی تھی کہ ذی الحج کے چاند کی پیدائش پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق گزشتہ رات 10 بج کر 33 منٹ پر ہوچکی ہے اور آج 21 جولائی کو پاکستان اور گرد و نواح کے مطلع میں چاند نظر آجائے گا تاہم ایسا نہیں ہوا اور اس بار وفاقی وزیر کا دعویٰ غلط ثابت ہوگیا۔

گزشتہ روز چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا اور کہا کہ  ملک میں یکم ذی الحج 1441 ہجری بروز جمعرات 23 جولائی اور عیدالاضحیٰ یکم اگست بروز ہفتہ ہوگی۔تاہم فواد چوہدری اپنے مؤقف پر اب بھی قائم ہیں اور کہتے ہیں کہ ذی الحج کا چاند ہوچکا ہے۔

اپنے ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ بدھ کی شام کو چاند دیکھ کرسب کو اندازہ ہوگا کہ یہ دوسری تاریخ کا چاند ہے، فیصلہ کابینہ اور عوام کو کرنا ہے کہ وہ جدت اپنائیں یا پرانی روایت پسندی پر قائم رہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپنی رائے کابینہ کو دے چکا، کسی کو مجبور نہیں کرسکتا کہ وہ جدید ٹیکنالوجی کو اپنائیں۔انہوں نے طنز کرتے ہوئے مزید کہا کہ جب پرانی ٹیکنالوجی سے چاند دیکھنا حلال ہے تونئی سے حرام کیوں؟

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔