صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 29 مارچ 2024 

حکمران مفادات اور اپنے تحفظ کیلئے قانون بناتے رہے، فائق شاہ

پشاور:سٹاف رپورٹر | منگل 21 جولائی 2020 

 چیئرمین امن ترقی پارٹی محمد فائق شاہ نے کہا ہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے امن ترقی پارٹی نے فیصل واوڈا کی رکنیت چیلنج کر رکھی ہے مگر وکیل اور وزیر غائب ہیں، عمران حکومت کا انصاف اور قانون کا نعرہ کہاں گیا ایسے وکیلوں اور وزیروں کو نکالا کیوں نہیں جاتا جو قانون و انصاف اور آئین کی دھجیاں اڑا رہے ہیں، چارٹر طیارے پر بھاگنے اور غیر ملکی شہریت رکھنے والے ملک کے وفادار کیسے ھوں گے، ایسے کئی پہلے بھاگ چکے ہیں، فیصل واوڈا نااہلی کیس کی الیکشن کمیشن میں سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین امن ترقی پارٹی محمد فائق شاہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی، (ق) لیگ' جے یو آئی، اے این پی، بلوچستان نیشنل پارٹی، جماعت اسلامی، اور ایم کیو ایم متعدد بار حکومت میں رہے اور آج حکمران حکومت پی ٹی آئی' یہ تمام قانون سازی کیوں نہیں کرتے، صرف ذاتی مفادات، سیاست، اور تحفظ کے لئے قانون بناتے رہے، عوام اور ملک کے مفاد میں کبھی مل کر قانون سازی نہیں کی گئی، آج الیکشن کمیشن کی سماعت جو کئی دفعہ ہوچکی ہمارے وکلاء مسلسل ثبوتوں کے ساتھ پیش ہورہے ہیں مگر عمران خان کا چہیتا وزیر اور انکا وکیل پیش نہ ہو کر الیکشن کمیشن اور قانون کا مذاق اڑا رہا ہے، امن ترقی پارٹی سخت محاسبہ جاری رکھے گی، اس موقع پر مرکزی انفارمیشن سیکرٹری اویس خان, پارٹی لیگل ٹیم کے ممبر وکیل نزاکت حسین عباسی اور دیگر رہنما اور وکلاء بھی موجود تھے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔