صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 29 مارچ 2024 

کیمرہ نما گھر میں رہنے والے فوٹوگرافر نے اپنے بیٹوں کےنام بھی کینن، نائیکون اور ایپسون رکھ دئیے

ویب ڈیسک | منگل 21 جولائی 2020 

ایک بھارتی شہری فوٹو گرافی کے اس قدر شدید دلداہ ہیں کہ انہوں نے اپنے تینوں بیٹوں کا نام ہی مشہور کیمرہ برانڈز کینن، نائیکون اور ایپسون پر رکھا ہے۔ انہوں نے اپنی رہائش کے لیے جو گھر بنایا ہے وہ بھی ایک کیمرہ لگتا ہے۔
بیلگام، بھارت سے تعلق رکھنے والے 49 سالہ پیشہ ور فوٹو گرافر روی ہونگل  نے اپنی فوٹوگرافی کے جنون کو ظاہر کرنے کے لیے سب سے اچھوتا طریقہ اپنایا ہے۔

انہوں نے اپنے تینوں کے بیٹوں کے نام  فوٹو گرافی کی تاریخ کے تین مشہور ترین کیمرہ  برانڈز پر کینن، نائیکون اور ایپسون رکھے ہیں۔ انہوں نے اس پر ہی بس نہیں کیا۔ انہوں نے تقریباً 95 ہزار ڈالر کی مالیت سے ایک ایسا گھر بنایا ہے، جو دیکھنے میں کیمرے  کی طرح ہے۔ اس میں لینز کی شکل کی کھڑکیاں ہیں۔اس کیمرہ نما گھر میں فلیش اور ایک بڑا سا ایس ڈی کارڈ بھی بنایا گیا ہے۔

ایک مقامی نیوز بلاگ، آل اباؤٹ بیلگام، کے مطابق  روی اپنے بچپن سے ہی فوٹوگرافی کے عشق میں مبتلا ہیں۔ وہ کبھی  بہترین طالب علم نہیں رہے لیکن  پینٹاکس اور زینیٹ کیمروں سے  اکثر فوٹو گرافی کرتے تھے۔ انہیں یقین تھا کہ وہ پیشہ فوٹوگرافر کے طور پر کام کر سکتے ہیں۔

روی نے اپنا فوٹو سٹوڈیو کھولا تو اس کا نام اپنی بیوی کے نام پر رانی رکھا۔ جب اُن کے بچے پیدا ہوئے تو انہوں نے اپنے بچوں کے نام بھی کیمرہ برانڈ پر رکھ دئیے۔اس پر بھی اُن کا دل نہیں بھرا تو انہوں نے   اپنا تین منزلہ گھر ہی کیمرے کی شکل میں بنوا یا۔روی کے گھر کا بیرونی حصہ ہی کیمرے کی شکل کا نہیں ہے بلکہ انہوں نے گھر کی اندرونی  ڈیزائننگ بھی کیمرے جیسی کی ہے۔

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔