صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 26 اپریل 2024 

محکمہ ایکسائزکی مختلف کارروائیاں، پستول وجعلی کرنسی برآمد لاکھوں مالیت آٹھ کلو گرام آئس، پانچ کلوگرام ہیروئن

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | بدھ 15 جولائی 2020 

پشاور  خیبرپختونخوا ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کی پولیس نے بدھ کو مختلف کاروائیوں کے دوران لاکھوں مالیت کی آٹھ کلو گرام آئس، پانچ کلوگرام ہیروئن، ایک لاکھ دس ہزار جعلی کرنسی و اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے چھ ملزمان کو گرفتار کرکے متعلقہ پولیس سٹیشنز میں مقدمات درج کردئے ہیں۔ معاون خصوصی برائے ایکسائز غزن جمال نے انسداد منشیات کی چٹخ کاروائیوں پر سیکرٹری و ڈی جی ایکسائز کے ٹیموں کی تعریف کرتے ہوئے اسے خدمت خلق قرار دیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ معاشرے سے منشیات کا خاتمہ ہم سب کی ذمہ داری ہے جس کے محکمہ دن رات محو ڈیوٹی رہتا ہے۔ ڈائریکٹر نارکوٹکس عسکر خان نے کاروائیوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کوہاٹ روڈ پر زنگلی چیک پوسٹ پر ناکہ بندی کے دوران دو مختلف گاڑیوں سے غیر قانونی اسلحہ اور ایک لاکھ دس ہزار کی جعلی کرنسی برآمد کرلی گئی۔ غیرقانونی اسلحہ میں 12 بور، 44 بور پستول، رائفل کلاشنکوف اور دس ہزار کارتوس شامل ہیں۔ دو ملزمان کیخلاف تھانہ بڈھ بیر جبکہ ایک ملزم کیخلاف تھانہ پہاڑی پورہ میں مقدمہ درج دوسری جانب ایکسائز اینٹلجنس نے پشاور میں کاروائی کے دوران لاکھوں مالیت کی آئس برآمد کرلی۔ ایکسائز اینٹلجنس چیف نوید جمال۔ کے مطابق زکوڑی پل کے ساتھ ناکہ بندی کے دوران گاڑی کے خفیہ خانوں سے آٹھ کلو گرام آئس برآمد کرلی گئی جو کہ اب تک کی گئی سب سے بڑی کاروائی ہے۔ ان کے مطابق آٹھ کلوگرام آئس کی برآمدگی منشیات سمگلرز کیخلاف ایکسائز کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آئس کو سی این جی ٹینک میں چھپاکر سمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی۔ نوید جمال کے مطابق آئس کوئٹہ سے مردان براستہ پشاور سمگلنگ کی کوشش کی جارہی تھی۔ تین ملزمان ظاہراللّٰلہ ولد عبدالباری، اسد اللّٰلہ ولد عبدالباری اور بسم اللّٰلہ ولد عبدالباری ( جو آپس میں بھائی ہیں) کو موقع پر گرفتار کر کے مذید تفتیش کیلئے تھانہ پہاڑی پورہ میں مقدمہ درج کر دیا گیا۔ اْدھر سرکل آفیسر ایکسائز پولیس اسٹیشن مردان محمد ریاض کے زیر نگرانی ایکسائز پولیس اسٹیشن مردان اور ضیائ  انور ایڈیشنل انچارج EIBـ4 بمعہ دیگر نفری نے ناکہ بندی کے دوران مخبر شدہ گاڑی کو قابو کر کے گاڑی سے پانچ کلو گرام ہیروئن برآمد کی ، 2 ملزمان (ایک خاتون اور ایک مرد) کو موقع پر گرفتار کر کے مزید تفتیش کیلئے تھانہ سٹی مردان میں مقدمہ درج کر دیا گیا، سیکرٹری اسلام زیب اور ڈی جی فیاض علی شاہ نے انسداد منشیات کی چْست کاروائیوں پر ایکسائز پولیس ٹیموں کو تعریف کرتے ہوئے متعلقہ ٹیموں کیلئے تعارفی اسناد کا اعلان کیا۔

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔