صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 29 مارچ 2024 

سٹی ٹریفک پولیس کی ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کے استعمال بارے شہریوں کو آگاہی

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | بدھ 15 جولائی 2020 

پشاور سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی ایجوکیشن ٹیموں نے شہریوں کو ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کے استعمال بارے آگاہی دی۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ٹریفک وسیم احمد خلیل کی ہدایت پر ڈی ایس پی انیلہ ناز اور شازیہ شاہد نے سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی ایجوکیشن ٹیموں کے ہمراہ سٹی اور کینٹ سیکٹر میں شہریوں کو ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کے استعمال سے متعلق آگاہی دی اور شہریوں کو ہدایت کی کہ وہ موٹر سائیکل پر ڈرائیونگ کرتے وقت ہیلمٹ اور گاڑی میں ڈرائیونگ کرتے وقت سیٹ بیلٹ کا استعمال ضرور کریں کیونکہ اس کے استعمال سے قیمتی جانوں کے ضیاع کے خدشات کم ہو جاتے ہیں اس سلسلے میں ڈی ایس پی انیلہ ناز اور شازیہ شاہد نے شہریوں میں باقاعدہ احتیاطی تدابیر اور ہیلمٹ و سیٹ بیلٹ کے استعمال کے فوائد پر مشتمل پمفلٹس بھی تقسیم کئے۔ ایس ایس پی ٹریفک وسیم احمد خلیل نے ٹریفک ہیڈ کوارٹر گلبہار سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا ہے کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور عوام کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے اور اس سلسلے میں وقتاً فوقتاً شہریوں کو احتیاطی تدابیر چاہے وہ ٹر یفک کے حوالے سے ہو یا ان کی صحت کے حوالے سے کے بارے میں آگاہی دیتے ہیں تاکہ ان کی زندگیوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ شہری ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں تاکہ ٹریفک حادثات میں کمی واقع ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہری ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کرتے ہوئے محب وطن اور معاشرے کا با عزت شہری ہونے کا ثبوت دیں اور اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کا خاص خیال رکھیں۔

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔