صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعرات 25 اپریل 2024 

آئندہ ہفتے باقی ماندہ خاصہ دار اور لیویز اہلکار بھی پولیس میں ضم ہو جائینگے،آئی جی پی

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | اتوار 12 جولائی 2020 

پشاورانسپکٹرجنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ڈاکٹر ثناء اللّٰلہ عباسی ایک روزہ دورے پر ضلع کرم پہنچے ۔آئی جی پی نے پولیس اور سکیورٹی حکام سے ملاقات کی اور  امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ڈی آئی جی کوہاٹ  ریجن نے سکیورٹی سے متعلق بریفنگ دی۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے آئی جی پی نے کہا کہ آج جو ہم پرامن فضا میں بے خوف و خطررہ رہے ہیں اس کی بحالی میں پاک آرمی اور دیگر سکیورٹی اداروں کی شب و روز کی محنت اور قربانیاں شامل ہیں۔ آئی جی پی نے کہا کہ خاصہ داروں اور لیویز اہلکاروں کا پولیس میں انضمام کا90فیصدکام مکمل ہو چکا ہے اور آئندہ ہفتے  باقی ماندہ خاصہ دار اور لیویز اہلکار بھی پولیس میں ضم ہو جائیں گے، جبکہ لیویز اور خاصہ داروں کی تربیت کا باقاعدہ آغاز یکم اگست سے شروع کرانے کا فیصلہ ہو چکا ہے۔ آئی جی پی نے کہا کہ لیویز اور خاصہ دار وں کے لئے اسلحہ اور جدید سکیورٹی آلات کی خریداری کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ پولیس فورس کے لئے گاڑیوں اور یونیفارم کی فروخت کا عمل بھی جلد مکمل کر لیا جائے گا۔ آئی جی پی نے کہا کہ ضم شدہ اضلاع میں پولیس تھانوں کی تعمیر کے لئے زمین کے حصول کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے اور جلد ہی اس پر تعمیر کا کام شروع ہو جائے گا۔ آئی جی پی نے کہا کہ ضم شدہ اضلاع میں سی ٹی ڈی اور سپیشل برانچ کے قیام کیلئے دفاتر کی تعمیر کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔ اس موقع پر آئی جی پی نے کہا کہ سی ٹی ڈی اور سپیشل برانچ میں 10000نئی آسامیاں پیدا کی گئی ہیں جن پر ضم شدہ اضلاع کے تعلیم یافتہ اور اچھے کردار کے حامل نوجوانوں کو میرٹ پر بھرتی کیا جائے گا۔آئی جی پی نے کرم پولیس کے اعلی حکام کو ہدایت کی کہ ضم شدہ اضلاع کے عوام کو پولیس کے اس نئے نظام سے ہم آہنگ کریں جس کے لیے عوام کے اعتماد کا حصول ضروری ہے اور یہ اس وقت ممکن ہے کہ جب وہ اعلیٰ ترین پیشہ ورانہ معیار کا مظاہرہ کرتے ہوئے خدمت اور دیانت کو اپنا شعار بنائیں یوں ان اضلاع میں عوامی توقعات پر پورا اترنے کے ساتھ وہ خیبر پختونخوا کی پولیس کے وقار میں اضافہ کا باعث بن سکتے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ بہترین اور عوامی پولیسنگ کے  ذریعے لوگوں کی بیلوث خرمت کر کے ان کے دل جیتیں اور عوام کے ساتھ مل کر انضمام کے عمل کو کامیابی سے ہمکنار کریں۔آئی جی پی نے کرم پولیس کے اچھی کارکردگی دکھانے والے اہلکاروں کو انعامات دینے کا اعلان کیا۔

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔