صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
ہفتہ 20 اپریل 2024 

محکمہ ڈاک میں افسران کی عدم توجہی کے باعث سرکاری امور ٹھپ ہوکر رہ گئے

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | اتوار 12 جولائی 2020 

پشاور(محمد فہیم خان)کورونا کی عالمی وباء کے باعث ملک کے دیگر اداروں کی طرح محکمہ ڈاک میں بھی افسران کی عدم توجہی کے باعث سرکاری امور ٹھپ ہوکر رہ گئے ہیں ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے لاک ڈائون کے خاتمے کے باوجود محکمہ ڈاک کے افسران حاضری اور دفاتر میں سرکاری امور کی انجام دہی میں غیر ضروری تاخیر کرنے لگے ہیں جس کے باعث محکمہ ڈاک کے ملازمین کے میڈیکل بل مہینے گزرنے کے باوجود کلیئر نہیںہورہے جس کے باعث ملازمین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ رشوت دیکر جعلی میڈیکل بل بنوانے ملازمین کے بل پاس کردیئے جاتے ہیں اس کے علاوہ محکمے کے ملازمین کا اپ گریڈیشن کا مسئلہ بھی تاحال حل نہ کیا جاسکا محکمہ ڈاک کے ملازمین کا کہنا ہے کہ جلد از جلد 2016سے بمعہ بقایا جات اپ گریڈیشن دیکر زیادتیوں کا ازالہ کیا جائے انہوں نے پی ایم جی پشاور سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ  تمام ملازمین کو میڈیکل بل وقت پر ادا کیے جائیں تاکہ علاج میں درپیش دشواری کا خاتمہ ہو انہوں نے کام نہ کرنے والے افسران کیخلاف کا مطالبہ بھی کیا تاکہ سرکاری امور کی انجام دہی بروقت ہو اور محکمہ ڈاک کو بڑے نقصان سے بچایا جائے۔

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔