صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 19 اپریل 2024 

شہریوں کو سفری سہولیات اور ان کی زندگیوں کو محفوظ بنانا اولین ترجیح ہے،وسیم خلیل

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | اتوار 12 جولائی 2020 

پشاورسٹی ٹریفک پولیس پشاور کے اہلکار پشاور میں موسلادھار بارش کے باوجود ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لئے ڈیوٹی سر انجام دیتے رہے۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ٹریفک وسیم احمد خلیل نے شدید بارش کے پیش نظر سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے اہلکاروں کو ہدایت کی ھے کہ بارش کے باوجود شہر میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھا جائے تاکہ شہریوں اور خصوصی طور پر موٹر سائیکل سواروں کو کسی قسم کے مشکلات کا سامنا نہ ہو۔ سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے اہلکاروں نے شدید بارش کے باعث سڑک کے بیچ بند ہونیوالی گاڑیوں کو بھی نکالا اسی طرح مختلف اشاروں پر رکنے والے شہریوں اور ٹرانسپورٹروں کو آہستہ ڈرائیونگ کرنیکی تلقین کی تاکہ بارش کے دوران سڑک پر پھسلنے کے باعث کسی بھی قسم کا حادثہ رونما نہ ہو۔ ٹریفک ہیڈکوارٹر سے جاری کردہ پریس ریلیز میں ایس ایس پی ٹریفک وسیم احمد خلیل نے کہا ہے کہ شہریوں کو بلا کسی تکلیف کے سفری سہولیات اور ان کی زندگیوں کو محفوظ بنانا ہماری اولین ترجیح ہے جس سے ہم کسی بھی طور پر غافل نہیں ہیں اور یہ ہماری ڈیوٹی کا حصہ ہے جس کو ہم ہر حالت اپنا فرض سمجھ کر کریں گے۔

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔