صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعرات 25 اپریل 2024 

اسلحہ کی نوک پر موبائل فون اور نقدی چھینے والے ملزمان گرفتار

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | اتوار 12 جولائی 2020 

پشاورکیپٹل سٹی پولیس پشاور نے راہ چلتے شہریوں سے اسلحہ کی نوک پر موبائل فونز اور نقدی چھیننے میں ملوث گروہ کا سراغ لگا کر سرغنہ سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، تھانہ پہاڑی پورہ پولیس کی جانب سے ہونے والی کارروائی کے نتیجے میں گرفتار ملزمان شہریوں سے قیمتی موبائل اور نقدی چھیننے کے بعد فرار ہوتے تھے جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضے سے چھینے گئے دو عدد موبائل فون، نقدی اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا پستول بھی برآمد کر لیا گیا ہے جن سے دوران تفتیش مزید اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق مدعی سیدا جان ولد گل رحمان سکنہ شاہین مسلم ٹاون نے تھانہ پہاڑی پورہ پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ وہ موبائل فون پر بات کر رہا تھا کہ اس دوران دو نامعلوم ملزمان نے اس سے اسلحہ کی نوک پر قیمتی موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہو گئے جس کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔ڈی ایس پی فقیر آباد عالمزیب خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ پہاڑی پورہ اعجاز بنی نے جامع تفتیش شروع کرتے ہوئے متعدد جرائم پیشہ اور مشکوک افراد کی کڑی نگرانی شروع کرتے ہوئے مختلف حساس مقامات میں سادہ کپڑوں میں پولیس اہلکاروں کو بھی تعینات کیا جس کے دوران واردات میں ملوث اصل گروہ کا سراغ لگا کر گروہ کے سرغنہ اور مرکزی ملزم جھانگیر ولد سید عمر اور طارق ولد امیر زادہ کو گرفتار کر لیا جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران راہ چلتے شہریوں سے موبائل فون اور نقدی چھیننے کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضے سے چھینے گئے دو عدد موبائل فون، نقدی اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا پستول بھی برآمد کر لیا گیا ہے جن سے دوران تفتیش مزید اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔