صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 29 مارچ 2024 

تھانہ بیٹ میر ہزار 80 سالہ بزرگ کی کہانی کے بعد اب ایک اور تھانہ کرمداد قریشی کی نئی کہانی سامنے آگئی

(علی جان ڈسٹرکٹ بیوروچیف (مظفرگڑھ | جمعہ 10 جولائی 2020 

مظفرگڑھ(علی جان سے) تھانہ بیٹ میر ہزار 80 سالہ بزرگ کی کہانی کے بعد اب ایک اور تھانہ کرمداد قریشی کی نئی کہانی سامنے آگئی موضع واں پتافی کے رہائشی مرغی فروش محمد اسلم پتافی پر مقامی ایم پی اے علمدار قریشی کے ایماء پر ایس ایچ او تھانہ کرمداد قریشی زاہد محمود لغاری نے منشیات کاجھوٹا مقدمہ درج کردیا متاثرہ کے بھائی مظہر پتافی کی میڈیا سے گفتگو
تفصیل کے مطابق مقامی ایم پی اے کے ایماء پر ایس ایچ او تھانہ کرمداد قریشی نے میرے بھائی کے خلاف منشیات کاجھوٹا مقدمہ درج کردیا، تفتیشی آفیسر نے بھائی کو چھوڑنے کے عوض ایک لاکھ روپے کی رقم کا تقاضہ کیا، بھائی مرغی فروش کا کام کرتا ہے، ہمارے ساتھ زیادتی ہوئی ہے ، ڈی پی او  شفاف انکوائری کراکر انصاف فراہم کریں قصبہ بصیرہ کے نواحی علاقہ واں پتافی کے مظہرحسین پتافی نے ڈی پی او مظفرگڑھ کو دی گئی تحریری درخواست میں موقف اختیار کیا ھے کہ ہم غریب اور مزدور لوگ ہیں 4 جولائی کی شام کو بھائی اسلم ، افضل کے ساتھ موٹرسائیکل پر سوار ہوکر بصیرہ جارہے تھے ایس ایچ او تھانہ کرمداد قریشی زاہد محمود لغاری نے مین روڈ ٹوسٹار ہوٹل بصیرہ سے بھائی اسلم اور افضل دونوں کو گاڑی میں یہ کہہ کر بیٹھا لیا کہ تم منشیات فروش ہو جبکہ موقع پر ان کی تلاشی لی تو اسلم کی جیب سے دو عدد موبائل اور نقدی 33 ہزار روپے اور افضل کی جیب سے 27 سو روپے نکلے مظہرحسین نے کہا کہ ایس ایچ او زاہد لغاری نے مجھے کہا کہ مقامی ایم پی اے میاں علمدار قریشی کے ایماء پر اسلم کو تھانے لایا گیا ہے اگر تم نے اپنے بھائی کو لے کر جانا ھے تو ایک لاکھ روپے دو ایس ایچ او نے 4 جولائی کی رات افضل کو چھوڑ دیا جبکہ ایک لاکھ روپے رشوت نہ دینے پر ایس ایچ او زاہد لغاری نے میرے بھائی اسلم کے خلاف 9 سی کا مقدمہ درج کردیا مظہرحسین پتافی نے ڈی پی او مظفرگڑھ سے شفاف انکوائری کراتے ہوئے انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔