صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعرات 28 مارچ 2024 

جتوئی میں ٹی ایچ کیو ہسپتال کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا درجہ ملے 22 سال کا عرصہ گزرنے

(علی جان ڈسٹرکٹ بیوروچیف (مظفرگڑھ | جمعہ 10 جولائی 2020 

 جتوئی میں ٹی ایچ کیو ہسپتال کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا درجہ  ملے 22 سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود اسے ابھی تک رورل مرکز صحت والی سہولیات مل رہی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق 
جتوئی ٹی ایچ کیو ہسپتال کو تحصیل ہیڈ کوارٹر کا درجہ ملے 22 سال سے بھی زائد کا عرصہ ہوچکا ہے مگر تاحال اسے رورل مرکز صحت والی سہولیات مل رہی ہے ایم ایس ڈاکٹر ساجد وقاص  اور شہریوں نے میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کہا کہ اس ہسپتال کو 1963 میں دیہی مرکز صحت کا درجہ ملا تھا اور اس وقت آبادی ایک لاکھ تھی اور 1997 میں اسے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا درجہ ملا اسے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا درجہ ملے  22 سال ہوچکے ہیں مگر اسکی سہولیات میں اضافہ نہیں کیا گیا پہلے بھی یہ 20 بیڈز پر مشتمل ہسپتال تھا اور اب بھی اور بیڈز کی شدید  کمی کے ساتھ ساتھ میڈیسن کی کمی کا بھی سامنا ہے انسولین کی قلت   کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا یے اور اسکے ساتھ ساتھ ڈاکٹرز موجود ہے مگر وراڈز نہیں ہے   سرجن موجود ہیں لیکن آپریشن ٹھیڑز نہیں ہیں دل کے وارڈ کو بنے ہوئے بھی عرصہ گزر چکا ہے مگرابھی تک  اسکا اسٹاف اور نہ سازو سامان مہیا کیا گیا ہے شہریوں نے وزیر اعظم عمران خان ، وزیر اعلی پنجاب اور صوبائی وزیر صحت سے اپیل کی ہے ٹی ایچ کیو ہسپتال کو تحصیل ہیڈ کوارٹر والی سہولیات فراہم کی جائے اور اسے کم ازکم 20 بیڈز سے 120 بیڈز ہسپتال کیا جائے

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔