صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعرات 25 اپریل 2024 

عاصم اظہر پر گانے کی دھن چوری کرنے کا الزام

ویب ڈیسک | جمعہ 10 جولائی 2020 

معروف گلوکار عاصم اظہر پر سوشل میڈیا پر ان کے مقبول گانے ’’جو تو نہ ملا‘‘ کو چوری کرنے کا الزام لگایا جارہا ہے۔

 

عاصم اظہر کے 2018 میں ریلیز ہونے والے گانے ’’جو تو نہ ملا‘‘ نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی تھی اور پاکستان کے ساتھ بھارت میں بھی اس گانے کی بے حد تعریف کی گئی تھی۔ بھارتی موسیقاروں نے عاصم اظہر کو اتنا خوبصورت گانا گانے پرخوب سراہا تھا۔ یا یوں کہہ لیں کہ اس گانے نے عاصم اظہر کی شہرت کو نئی اونچائیوں پر پہنچادیا تھا۔

یہ گانا آج بھی بے حد مقبول ہے اور یوٹیوب پر اس گانے کو اب تک 107 ملین بار (17 کروڑ بار) دیکھا جا چکا ہے جو اپنے آپ میں ایک ریکارڈ ہے۔ تاہم یہ گانا اپنی ریلیز کے دو سال بعد ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیر بحث ہے اور الزام لگایا جارہا ہے کہ عاصم اظہر نے اس  گانے کی دھن دراصل ایک جاپانی اینی میٹڈ فلم ’’کیکیز ڈیلیوری سروس‘‘ کے ٹائٹل سانگ سے چوری کی ہے۔

یہ فلم 1989 میں ریلیز ہوئی تھی جسے ہایایو میازاکی نے ڈائریکٹ اور پروڈیوس کیا تھا اور کہانی بھی انہوں نے ہی تحریر کی تھی۔ فلم کی موسیقی جاپانی میوزک کمپوزر جو ہساشی نے ترتیب دی تھی۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔