صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
بدھ 15 مئی 2024 

سیلاب آنے سے قبل انتظامات کا جائزہ

(علی جان ڈسٹرکٹ بیوروچیف (مظفرگڑھ | جمعہ 10 جولائی 2020 

ضلع بھر میں این جی اوز کا کردار قابل تحسین ہے اور ڈی سی مظفرگڑھ انجنئیر امجد شعیب خان ترین کی ہدایات کی روشنی میں عوامی مسائل کے حل اور ضلع بھر کی ترقی کے لیے اپنا موثر کردار ادا کرتے رہیں گے ان خیالات کا اظہار اے ڈی سی ریونیو عمران شمس اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ارشاد الحق نے سیلاب آنے سے قبل انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے کی گئی مشق کے موقع پر مختلف سماجی تنظیموں سائیکوپ، دوآبہ فاؤنڈیشن، سانجھ، ایف ڈی او، بیداری اور رہنما ایف پی اے پی کے نامئندگان کے ساتھ انکے لگائے گئے سٹالز کا وزٹ کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے سٹاف کو بھی سراہا جنہوں نے اس عملی مشق کا اہتمام کیااس موقع پر انہوں نے سماجی تنظیم سائیکوپ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر میڈم ام کلثوم سیال سے بھی گفتگو کرتے ہوئے سائیکوپ کے کردار کو سراہا جبکہ میڈم ام کلثوم سیال نے کہا کہ سائیکوپ نے ہمیشہ ضلعی حکومت کے ساتھ مل کر عوامی فلاح و بہبود اور ترقی کیلئے اپنی خدمات سر انجام دی ہیں سائیکوپ بچوں کے حقوق اور تعلیم کے فروغ کیلئے کام کر رہی ہےاور چاہے سیلاب ہو یا کورونا ہے ہرآفت سے نمٹنے کیلئے سائیکوپ ضلعی حکومت کے شانہ بشانہ ہوتی ہے اور آئندہ بھی یہ عمل جاری رہے گا انہوں نے کہا کہ ڈی سی مظفرگڑھ انجنئیر امجد شعیب خان ترین ضلع کی ترقی اور فلاح و بہبود کے لیے دن رات کوشاں ہیں جنہیں ہم بھر پور خراج تحسین پیش کرتے ہیں اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کے افسران اور سول سوسائٹی کے نمائندگان بھی موجود تھے

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔