صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
پیر 20 اکتوبر 2025 

کھمبیوں کے بارے میں اس کتاب کو پکا کر ’’کھایا‘‘ بھی جاسکتا ہے

ویب ڈیسک | جمعہ 10 جولائی 2020 

لندن: 

 

تصویر میں نظر آنے والی کتاب پھپھوندیوں (fungi) کے بارے میں ہے، جن کی ذیلی اقسام میں کھمبیاں (مشرومز) بھی شامل ہیں۔ لیکن خاص بات یہ ہے کہ اس کتاب پر اُگی ہوئی کھمبیاں تھوڑا تھوڑا کرکے اس کتاب کو کھا رہی ہیں؛ اور اگر آپ کا دل چاہے تو آپ بھی اس کتاب سے کھمبیاں توڑ کر انہیں کھا سکتے ہیں۔

 

اس کتاب کے مصنف مارلن شیلڈریک ہیں جو بذاتِ خود ایک سائنسداں اور پھپھوندیوں کے ماہر ہیں، جو برطانیہ سے تعلق رکھتے ہیں۔ عام قارئین کےلیے لکھی گئی اس کتاب میں شیلڈریک نے انسانی زندگی میں پھپھوندیوں کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے یہ بتایا ہے کہ ہم کس کس قسم کی پھپھوندیوں سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ ان ہی میں سے ایک نام ’’کھمبی‘‘ کا بھی ہے۔

کتاب کی اشاعت پر اس کی مقبولیت بڑھانے کےلیے شیلڈریک کو ایک انوکھا خیال سوجھا: انہوں نے کتاب کی ایک جلد کو ہلکا سا نم کرنے کے بعد اس پر ایک ایسی کھمبیاں اُگا دیں جو نہ صرف کھانے کے قابل ہوتی ہیں بلکہ نسبتاً تیزی سے بڑھتی بھی ہیں۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔