صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
بدھ 15 مئی 2024 

وکلاء پروٹیشن ایکٹ وقت کی ضرورت ہے

(علی جان ڈسٹرکٹ بیوروچیف (مظفرگڑھ | جمعہ 10 جولائی 2020 

وکلاء پروٹیشن ایکٹ وقت کی ضرورت ہے شہباز غزلانی ایڈووکیٹ .وکلا اپنی جانوں پر کھیل کر پیشہ ورانہ فرائض ادا کر رہے ہیں۔وکلا کمیونٹی کے وقار اور جان ومال کو محفوظ رکھنے کیلیے وکلا پروٹیکشن ایکٹ اسمبلی سے منظور کرایا جاۓ۔ یہ مطالبہ شہباز خان غزلانی ایڈووکیٹ نے پریس کانفرنس میں کیا۔انہوں نے کہا کہ وکیل کو ہر قسم کے لوگوں سے سامنا پڑتا ہے۔ دھمکیوں، دھونس اور انتقامی ھتھکنڈوں کا مقابلہ بھی کرنا پڑتا ہے۔ کالے کوٹ کے تقدس کی بحالی کیلیے جدوجہد بھی کرنا پڑتی ہے۔ ان حالات کاتقاضا ہے کہ وکلا کے خلاف پرتشدد واقعات اور اقدامات کو روکنے کیلیے پروٹیکشن ایکٹ منظور کرایا جاۓ۔ انصاف کی عملداری کیلیے وکلا میں تحفظ کا احساس پیدا کرنا ضروری ہے۔اس موقع پر یعقوب خان رند ایڈووکیٹ,آصف خان ببر,دانش چوہدری ایڈووکیٹ,ارسلان چودھری اور عمیر چودھری کے علاوہ کافی وکلاء موجود تھے

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔