صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
بدھ 24 اپریل 2024 

ٹرانسپورٹروں کو سواریاں صحیح طریقے سے بٹھانے اور اتارنے بارے آگاہی

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | جمعہ 10 جولائی 2020 

پشاور سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے ٹرانسپورٹروں کو سواریاں سڑک کنارے کھڑے ہوکر گاڑیوں میں بٹھانے اور اتارنے بارے آگاہی دی۔ تفصیلات کے مطابق پشاور سے تعلق رکھنے والے ایک باسی نے پاکستان سٹیزن پورٹل پر شکایت درج کی تھی کہ ڈرائیور حضرات چلتی گاڑی میں سوا ریاں اتارنے اور بٹھاتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں جو کسی بھی وقت حادثے کا سبب بن سکتا ہے جس پر ایس ایس پی ٹریفک *وسیم احمد خلیل* نے نوٹس لیتے ہوئے سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی ایجوکیشن ٹیموں کو ہدایت کی کہ وہ مختلف اڈوں اور سیکٹروں میں جا کر ٹرانسپورٹروں کو آگاہی دے جس کے تحت سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی ایجوکیشن ٹیموں نے فردوس بس سٹاپ حاجی کیمپ اور باچا خان چوک میں ٹرانسپورٹروں کو سڑک کنارے گاڑیاں کھڑی کر کے سواریاں اتارنے اور بٹھانے سے متعلق آگاہی دی اور یہ بھی ہدایت کی کہ وہ سڑک کے بیچ کھڑے ہونے سے گریز کریں تاکہ دیگر شہریوں کو کسی قسم کے مشکلات د رپیش نہ ہوں۔ ایس ایس پی ٹریفک *وسیم احمد خلیل* نے ٹریفک ہیڈ کوارٹر گلبہار سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا ہے کہ ٹرانسپورٹرز سواریوں کو اتارنے اور بٹھانے کے وقت احتیاط برتیں کیونکہ ڈرائیور کی چھوٹی سی غلطی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر کوئی ٹرانسپورٹر سواری کو اتارنے کیلئے سڑک کنارے چند سیکنڈز کیلئے کھڑا ہو جائے تو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا جبکہ چلتی گاڑی سے سواری کو اتارنے اور اٹھانے سے قیمتی جانوں کے ضیاع کا خدشہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی جانب سے جاری کردہ احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔