صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 29 مارچ 2024 

ایس ایس پی آپریشن کی اقلیتی برادری کے نمائندہ وفد کیساتھ ملاقات

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | جمعرات جولائی 2020 

 پشاور  کیپٹل سٹی پولیس پشاور کی جانب سے شہر میں امن و امان کی فضا کو برقراررکھنے کی خاطرتمام وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے ،بین المذاہب ہم آہنگی اوراقلیتوںکا تحفظ اولین ترجیحات میں شامل ہے ،دیگر مذاہب، مسالک اور تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کے ساتھ مل کر معاشرے کی فلاح کے لئے کام کررہے ہیں، اقلیتوں کو مساوی حقوق دے کر بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دیا جا سکتا ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اقلیتوں کا کردار اور قربانیاں مسلمہ ہیں،اقلیتوں کے تحفظ اور سکیورٹی پر سمجھوتہ نہیںکیا جا سکتا ، پی ایل سی کمیٹیوں میں اقلیتی برادری کو بھی نمائندگی دی جائے گی تاکہ ان کو درپیش مسائل کے فوری حل کو ممکن بنایا جا سکے، ان خیالات کا اظہار گزشتہ روزایس ایس پی آپریشن منصور امان نے کے نمائندہ وفد کے ساتھ خصوصی ملاقات کے دوران کیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزملک سعد شہید پولیس لائن پشاورمیں ایس ایس پی آپریشن منصور امان نے اقلیتی برادری کے نمائندہ وفد کے ساتھ خصوصی ملاقات کی ہے، کرسچن، سکھ، ہندو اور دیگر اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے شرکاء پر مشتمل وفد کے ساتھ ملاقات میں ایس پی سٹی وقار عظیم اور ایس پی کینٹ حسن جہانگیر بھی موجود تھے، اس موقع پر ایس ایس پی آپریشن نے واضح کیا کہ بلاتفریق مذہب، رنگ و نسل تمام اقلیتوں کے تحفظ کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کام کرتے ہوئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے ، انہوں نے امن پسند اور آئیڈیل معاشرے کے قیام کی خاطرتمام مذاہب کے مابین تعاون کی ضرورت پر زور دیا، ایس ایس پی آپریشن نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اقلیتوں کی قربانیوں اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہر میں امن کے کے قیام میں اقلیتوں کے کردار کو بھی سراہا اس موقع پر ایس ایس پی آپریشن نے ٹی وی کالونی میں مسیحی برادری کے ساتھ پیش آنیوالے واقعہ کی تفتیش اور کیس میں ہونے والے پیش رفت سے بھی شرکاء کو آگاہ کیا جس پر شرکاء نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے امن و امان کے قیام ،اقلیتوں کے تحفظ اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے میں پولیس کے کردار کو بھی سراہا اورپولیس کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کا عزم بھی ظاہر کیا

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔