صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعرات 25 اپریل 2024 

نو پارکنگ زون میں موٹر سائیکلیں کھڑی کرنے پر 39 موٹر سائیکلیں ٹرمینل میں بند

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | جمعرات جولائی 2020 

پشاور سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے نو پارکنگ زون میں موٹر سائیکلیں کھڑی کرنے پر39 موٹر سائیکلیں ٹرمینل میں بند کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ٹریفک وسیم احمد خلیل کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی ٹیم نے ڈی ایس پی کینٹ عبد الرشید خان کی نگرانی میں کینٹ سیکٹر میں بلور پلازے کے سامنے سڑک کے کنارے نو پارکنگ زون میں موٹر سائیکلیں کھڑی کرنے پر 39 موٹر سائیکلیں ٹرمینل میں بند کردیں. اور تجاوزات مافیا کے خلاف کارروائی کرکے فخر عالم روڈ پر سے 5 اور کینٹ سیکٹر کے مختلف علاقوں سے 19 افراد کو گرفتار کرکے ان پر جرمانے عائد کئے گئے. ایس ایس پی ٹریفک وسیم احمد خلیل نے ٹریفک ہیڈ کوارٹر گلبہار سے جاری کردہ نیوز رپورٹر میں کہا ہے کہ شہری موٹر سائیکلوں کو نو پارکنگ زون میں کھڑی کرنے کے بجائے پارکنگ سٹینڈز میں کھڑی کریں تاکہ ٹرانسپورٹروں اور شہریوں کو کسی قسم کے مشکلات نہ ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ اکثر اوقات شہری سڑک کنارے موٹر سائیکلیں کھڑی کر کے اپنے کام کے سلسلے میں بازار میں داخل ہوجاتا ہے اور موٹر سائیکل گھنٹوں کھڑی رہتی ہے جو اکثر اوقات چوروں کے ہاتھ لگ جاتی ہے جس سے شہریوں' ٹرانسپورٹروں اور راہگیروں سب کا نقصان ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہری اپنی موٹر سائیکلیں چند روپے کے عوض پارکنگ سٹینڈ میں بلا خوف و خطر کھڑی کریں تاکہ شہریوں اور ٹرانسپورٹروں کو کسی قسم کے مشکلات درپیش نہ ہو اور ٹریفک کا نظام بھی رواں دواں ہو۔

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔