صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 19 اپریل 2024 

ڈی پی او کا ڈسپیوٹ ریزولوشن کونسل ایبٹ آباد کا دورہ

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | جمعرات جولائی 2020 

ایبٹ آباد(اکثریت نیوز)گزشتہ روز ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ایبٹ آباد یاسر خان آفریدی نے ڈی آر سی ایبٹ آباد کا تفصیلی دورہ کیا ڈی آر سی آمد پر چیئرمین جنرل ریٹائرڈ ایاز سلیم رانا نے دیگر ڈی آر سی ممبران کے ہمراہ ڈی پی او ایبٹ آبادکو خوش آمدید کہا اس موقع پر جنرل ریٹائرڈ ایاز سلیم رانا نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کو ڈی آر سی ممبران کا تعارف کروایا اور ڈی آر سی ایبٹ آباد کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتلایا کہ ڈی آر سی ایبٹ آباد 26 مئی 2014 سے ضلع ایبٹ آباد میں اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے اس کے ٹوٹل اکیس ممبران ہیں جو کہ تمام اعلی سرکاری عہدوں سے ریٹائرڈ افسران، ٹریڈ یونین کے عہدیداران، سینئر ترین وکلائ ، لیڈیز وکلائ  اور اپنے علاقہ میں شہرت اور مقام رکھنے والے افراد شامل ہیں ڈی آر سی ایبٹ آباد نے اپنے قیام سے اب تک ہزاروں کی تعداد میں مقدمات میں عوام کے درمیان صلح کرواتے ہوئے لوگوں کو بغلگیر کیا جبکہ ڈی آر سی ممبران جو صرف اللّٰلہ رضا کی خاطر اپنا قیمتی وقت نکال کے لوگوں کے درمیان صلح صفائی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں کسی جہاد سے کم نہیں ان کامیابیوں کا تمام تر سہرا ڈی آر سی ممبران کے سر جاتا ہے تقریب سے خطاب کے دوران ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ایبٹ آباد کا کہنا تھا کہ کہ ڈی آر سی آمد کے دوران معزز ممبران سے ملاقات کر کے خوشی ہوئی کہ ایسے لوگوں سے ملاقات ہو رہی ہے جو لوگ امن و امان کی خاطر اور صرف اللّٰلہ کی رضا اور خوشنودی حاصل کرنے کے کے لیے اپنا چین سکون چھوڑ کے صرف اور صرف عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے ڈی آر سی میں بیٹھ کر اپنا قیمتی ڈی آر سی کو دے رہے ہیں میں خراج تحسین پیش کرتا ہوں آپ جیسی عظیم شخصیات کو جو لوگوں کے دلوں میں محبت ڈال رہے ہیں اسی لیے لوگوں کا اعتماد ڈی آر سی پرمزید بڑھ رہا ہے اور لوگ اپنے مسائل ڈی آرسی کو پیش کررہے 

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔