صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 26 اپریل 2024 

پولیس کی اہم کارروائی نان کسٹم پیڈ غیر ملکی سامان برآمد

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | بدھ جولائی 2020 


پشاور کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے نان کسٹم پیڈ سامان کے گودام پر چھاپہ کے دوران لاکھوں روپے مالیت کا سامان برآمد کر لیا، برآمد ہونے والے سامان میں سگریٹ، چائے اور دیگر سامان شامل ہے، سامان کو موقع ملنے پر پنجاب سمگل کرنے کی تیاری کی جا رہی تھی تمام نان کسٹم پیڈ اشیاء کو قانونی چارہ جوئی اور کسٹم ڈیوٹی ادائیگی کی غرض سے کسٹم حکام کے حوالہ کر دیاگیا ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس پی سٹی وقار عظیم کھرل کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ تھانہ گلبہار کی حدود رنگ روڈ میں واقع گوداموں میں نان کسٹم پیڈ غیر ملکی اشیاء موجود ہے جس پر ڈی ایس پی گلبہار سجاد حسین اور ایس ایچ او تھانہ گلبہار احمد اللّٰلہ پر مشتمل ٹیم نے کامیاب کارروائی کے دوران واقع گودام سے بھاری مقدار میں غیر ملکی نان کسٹم پیڈ اشیا سگریٹ ،چائے اور دیگر سامان برآمد کیا ہے،گلبہار پولیس کی جانب سے ہونے والی کارروائی کے دوران برآمد ہونے والے سامان کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جا رہی ہے جو موقع ملنے پر پنجاب سمگل کرنے کی تیاری کی جا رہی تھی تمام غیر ملکی سامان ضروری کارروائی کے بعد کسٹم ڈیوٹی (ٹیکس) کی وصولیابی اور مزید قانونی چارہ جوئی کی خاطر کسٹم آفیسر حشمت اللّٰلہ کے حوالہ کر کے کسٹم ہاؤس منتقل کر دیا گیا ہے

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔