صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
ہفتہ 20 اپریل 2024 

ڈی ایس پی عثمان غنی کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | بدھ جولائی 2020 

پشاور  ملک سعد شہیدپولیس لائن پشاورمیں ریٹائرڈ ہونے والے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز عثمان غنی کے اعزاز میں ایک سادہ اور مختصر تقریب کا اہتمام کیا گیا، تقریب میں سی سی پی او محمد علی گنڈا پور، ، ایس ایس پی آپریشنز منصور امان، ایس ایس پی ٹریفک ویسم خلیل، ایس ایس پی کوارڈینیشن سرفراز علی شاہ، ایس ایس پی انوسٹی گیشن نوشیر خان، کمانڈنٹ کیمپس طارق اقبال، ایس پی ہیڈ کوارٹرزخانخیل خان، ایس پی سکیورٹی طاہر خان اور دیگر افسران نے شرکت کی، اس موقع پر سی سی پی او محمد علی گنڈا پورنے ریٹائرڈ ہونے والے ڈی ایس پی عثمان غنی کی پیشہ ورانہ خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے ان کو قابل پولیس آفیسر قرار دیا، انہوں نے کہا کہ ڈی ایس پی عثمان غنی نے ملنے والے ٹاسکس کی بروقت تکمیل کرتے ہوئے ہمیشہ مثبت نتائج دئیے، انہوں نے ڈی ایس پی عثمان غنی کے حوالے سے مزید کہاکہ پشاور پولیس کیلئے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،اس موقع پر ڈی ایس پی عثمان غنی نے کیا کہ دوران سروس پولیس افسران و جوانوں کی جانب سے ملنے عزت و محبت وہ ہمیشہ یاد رکھیں گے،انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور سماج دشمن عناصر کے خلاف اعلی کارکردگی کی حامل فورس کا حصہ ہونا ان کیلئے کسی اعزاز سے کم نہیں،آخر میں سی سی پی او محمد علی گنڈا پورنے ڈی ایس پی عثمان غنی کوخصوصی شیلڈ اور تحائف پیش کئے ۔

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔