صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
منگل 21 اکتوبر 2025 

ایس ایس پی آپریشن منصور امان کامختلف تھانوں کا دورہ

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | اتوار جولائی 2020 

پشاور ایس ایس پی آپریشن منصور امان نے پشاور کے مختلف تھانوں تھانہ مچنی گیٹ ، تھانہ دائودزئی ،تھانہ متھرا ،خزانہ اور تھانہ پشتخرہ کا اچانک دورہ کیا ہے، اس موقع پر ایس پی رورل وقار احمد بھی ان کے ہمراہ موجود تھے انہوں نے دورے کے دوران سرکاری اسلحہ و ایمونیشن کا جائزہ لینے کیساتھ ساتھ تھانوں کا ریکارڈ بھی چیک کیا اور پولیس اہلکاروں کو چند ضروری ہدایات جاری کیں، ایس ایس پی آپریشن نے حوالات میںبند ملزمان سے بھی بات چیت کرتے ہوئے ان سے پولیس کے رویئے اور مسائل کے بارے میں اگاہی حاصل کی جبکہ تھانوں میں لگے سکیورٹی کیمروں کا بھی جائزہ لیا، ایس ایس پی آپریشنز نے تھانہ مچنی گیٹ کے دورے کے موقع ریکارڈ درست نہ ہونے اور ناقص کارکردگی پر محرر کو لائن کلوز کر دیا، انہوں نے کہا کہ شہریوں کے مسائل کے بروقت حل میں محرر سٹاف کلیدی کردار ادا کرتے ہے ، محرر سٹاف تھانہ آنے والے سائلین کے ساتھ عزت و احترام سے پیش آئیں، بزرگ شہریوں اور خواتین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے ایس ایس پی آپریشن منصور امان تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس ایس پی آپریشنز پشاور منصور امان نے تھانہ مچنی گیٹ ، تھانہ دائودزئی ،تھانہ متھرا اور تھانہ خزانہ  کا دورہ کیا ہے، دورہ کے موقع پر ایس پی رورل وقار احمد بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ایس ایس پی آپریشن پشاور نے تھانوں میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کا بھی جائزہ لیا، انہوں نے حوالات میں بند ملزمان سے بات چیت کرتے ہوئے ان سے پولیس کے رویئے اور ان کو درپیش مسائل سے آگاہی حاصل کی، ایس ایس پی آپریشن نے محرر سٹاف کو حوالات میں بند ملزمان کو تمام ممکنہ سہولیات دینے کی سختی سے ہدایت کی، دورہ کے دوران ایس ایس پی آپریشن نے تھانہ ریکارڈ او ر سرکا ر اسلحہ چیک کرتے ہوئے اسلحہ کی سفائی اور رجسٹرات کے تکمیل بروقت کرنے کی سختی سے تاکید کی ایس ایس پی آپریشن نے تھانہ مچنی گیٹ کے دورے کے موقع ریکارڈ درست نہ ہونے اور ناقص کارکردگی پر محرر کو لائن کلوز کر دیا، انہوں نے کہا کہ شہریوں کے مسائل کے بروقت حل میں محرر سٹاف کلیدی کردار ادا کرتے ہیں ، محرر سٹاف تھانہ آنے والے سائلین کے ساتھ عزت و احترام سے پیش آئیں، بزرگ شہریوں اور خواتین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے ، عوام کے جان و مال کے ساتھ ساتھ ان کے عزت و وقار کا بھی بھر پور خیال رکھنا پولیس کا بنیادی فرض ہے انہوں نے کہا کہ تھانہ آنے والے بزرگ شہریوں اور خواتین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنے اور ان کی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے، ایس ایس پی آپریشن نے علاقہ میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کوششوں میں مزید تیزی لانے کی بھی ہدایت کی

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔