صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
منگل 21 اکتوبر 2025 

ریحام خان کی کتاب پرعارضی پابندی عائد

اکثریت نیوز | منگل جون 2018 

ملتان: سول عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی کتاب کی رونمائی کےخلاف حکم امتناع جاری کردیا ہے۔

تحریک انصاف لائرز ونگ کےصدر غلام مصطفیٰ چوہان کی جانب سے ملتان کی سول کورٹ میں ریحام خان کی کتاب کی رونمائی روکنے کے لئے درخواست دائر کی گئی، جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ  ریحام خان مسلم لیگ (ن) کہ آلہ کار ہیں، انہوں نے تحریک انصاف کی قیادت کو بدنام کرنے کی سازش امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی کے ساتھ مل کر بنائی ہے۔

درخواست گزار نےعدالت سے استدعا کی کہ ریحام خان کی کتاب کے متن کا کچھ حصہ مبینہ طور پر حقائق کے خلاف ہے۔ اس لئے ریحام خان کی کتاب پر پابندی لگائی جائے اور اس کی اشاعت کو روکا جائے۔ عدالت نے ریحام خان کی کتاب کی رونمائی کے خلاف حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے ریحام خان، حسین حقانی اور پیمرا سے 9 جون تک جواب طلب کر لیا۔

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔