پشاورانسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ڈاکٹر ثناء اللّٰلہ عباسی سے اسلام آباد میں مقیم افغانستان کے سفیر شکراللّٰلہ عاطف مشال نے آج اْن سے سنٹرل پولیس آفس پشاور میں ملاقات کی۔ معزز سفیر کچھ دیر آئی جی پی کے ساتھ رہے اور اْن سے باہمی دلچسپی کے اْمور، بالخصوص پشاور میں رونما ہونے والے تشدد کے واقعے، پر تبادلہ خیال کیا۔ آئی جی پی نے معزز افغان سفیر کو بتایا کہ قابل اعتراض ویڈیو کے منظرعام پرآنے کے بعد انہوں نے اس کا فوراً نوٹس لیتے ہوئے اس واقعے میں ملوث اہلکاروں کو فوری طور پر معطل کرنے اور گرفتار کرنے کا حکم دیا۔ آئی جی پی نے کہا کہ اس کیس میں انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے جائیں گے اور ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔ معزز افغان سفیر نے اس کیس میں اب تک اْٹھائے گئے حکومتی اور پولیس اقدامات پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا اور آئی جی پی کا شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے دونوں ملکوں کے عوام کے مابین ہم آہنگی اور یک جہتی کے مزید فروغ پر بھی زور دیا۔ افغان سفارت خانے کے دیگر ارکان رحیم اللّٰلہ قطرہ قونصلر (تھرڈ پرسن)، بہرام خان محمدی سیکنڈ سیکرٹری (ڈیپلومیٹ) اور عبدالحمید جلالی ریجنل اتاشی (افغان رفیوجیز خیبر پختونخوا ) بھی اس موقع پر افغان سفیر کے ہمراہ تھے۔