صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
منگل 21 اکتوبر 2025 

سٹی ٹریفک پولیس کی شہریوں کو کورونا سے بچنے سے متعلق آگاہی

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | بدھ 24 جون 2020 

پشاور  سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے شہریوں کو کورونا وائرس سے بچنے سے متعلق آگاہی دی۔ ایس ایس پی ٹریفک وسیم احمد خلیل کی ہدایت پر ایس پی ٹریفک ہیڈ کوارٹر افتخار علی خان نے ایجوکیشن ٹیموں کے ہمراہ سٹی اور کینٹ سیکٹروں میں ناکہ بندیوں پر شہریوں کو کورونا وائرس سے بچنے سے متعلق آگاہی دی اور ان میں باقاعدہ احتیاطی تدابیر پر مشتمل پمفلٹس تقسیم کئے۔ ناکہ بندیوں پر ایس پی ٹریفک ہیڈ کوارٹر افتخار علی خان نے پبلک ٹرانسپورٹ میں مسافروں سے کرایوں بارے بھی آگاہی حاصل کی اور ٹرانسپورٹروں کو کورونا وائرس سے بچنے کیلئے ایس او پیز پر عملدرآمد اور کرایہ نامہ سے تجاوز نہ کرنے کی ہدایت کی جس پر شہریوں نے اس اقدام کو سراہا۔ ایس ایس پی ٹریفک وسیم احمد خلیل نے ٹریفک ہیڈ کوارٹر گلبہار سے جاری کردہ نیوز رپورٹر میں کہا ہے کہ سٹی ٹریفک پولیس ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے سمیت شہریوں کی حفاظت کیلئے کوشاں ہے جس کے تحت شہر کے مختلف سیکٹروں میں ناکہ بندیاں کی گئی ہیں جہاں پر روز اول سے لے کر اس وباء کے خاتمے تک شہریوں کو کورونا وائرس سے بچنے کیلئے آگاہی دی جائیگی اور انہیں باقاعدہ احتیاطی تدابیر پر مشتمل پمفلٹس بھی دیئے جا رہے ہیں تاکہ وہ اپنے گھروں میں جا کر اپنے رشتہ داروں' عزیز و اقارب کو اس بیماری سے بچنے بارے آگاہ کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہری حکومتی احکامات اور ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائے تاکہ اس وباء پر قابو پایا جا سکے اور مزید قیمتی جانوں کا ضیاع نہ ہو۔

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔