پشاورپولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے جائیداد تنازعہ پر رات کی تاریکی میں گھر پر قبضہ کرنے والوں کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا، جن کے قبضے سے جدید خود کار اسلحہ ایک عدد کلاشنکوف نما پستول، 1 عدد پستول اور کارتوس بھی برآمد کر لئے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ایس پی سٹی وقار عظیم کھرل کو اطلاع موصول ہوئی تھی کہ تھانہ شاہ قبول کی حدود محلہ جوگن شاہ میں جائیداد کے تنازعہ پر مسلح کسان گھس کر فائرنگ کر رہے ہیں جس پر ڈی ایس پی سٹی گوہر خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ شاہ قبول احمد رشید نے فوری کاروائی کرتے ہوئے موقع پر پہنچ کر فائرنگ کرنے والے افراد کو موقع پر گرفتار کے فرار ہونے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے4 ملزمان کو گرفتار کر لیا جن کے قبضے سے جدید خود کار اسلحہ ایک عدد کلاشنکوف نما پستول، 1 عدد پستول 30 بور اور کارتوس بھی برآمد کر لئے ہیں، جن کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔