صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعرات اگست 2020 

حدیقہ کیانی کا ’’ارطغرل غازی‘‘ کو منفرد انداز میں خراج تحسین

ویب ڈیسک | ہفتہ 20 جون 2020 

نامور گلوکارہ حدیقہ کیانی نے ترکش ڈرامے ’’ارطغرل غازی‘‘ کو منفرد انداز میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

پاکستانی تاریخی ترک ڈرامے ’’ارطغرل غازی‘‘ کے دیوانے ہوگئے ہیں اور سوشل میڈیا پر اکثر اس ڈرامے اور ڈرامے کے فنکاروں سے اپنی محبت کا اظہار کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ ’’ارطغرل غازی‘‘ کو پسند کرنے والوں میں عام عوام کے ساتھ پاکستان کی مشہور گلوکارہ حدیقہ کیانی بھی شامل ہیں۔

حدیقہ کیانی نے گزشتہ روز ٹوئٹر پر ایک ترک گانا شیئر کیا جسے انہوں نے 2005 میں ترکی کے شہر استنبول میں اے کے ایم اوپیرا ہاؤس میں گایا تھا۔ اس گانے کو شیئر کرنے کے ساتھ حدیقہ کیانی نے لکھا مجھے 2005 میں یہ گانا گانے کا اعزاز حاصل ہو اتھا۔ اور اب میں نے ’’دیریلش ارطغرل‘‘ سیریز کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیےایک بار پھر اس گانے کو ترتیب دیا ہے۔

اس کے علاوہ حدیقہ کیانی نے پاکستان اور ترکی کے درمیان تعلقات اور رشتے کو ہمیشہ مستحکم رہنے کی بھی خواہش کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ ڈراما سیریل ’’ارطغرل غازی‘‘ اس عظیم شخصیت کے بارے میں ہے جو سلطنت عثمانیہ کے بانی عثمان اول کے والد تھے۔ ان کا نام ارطغرل تھا اور انہيں ارطغرل غازی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔  یہ ایک خانہ بدوش قبیلہ قائی کے سردار تھے۔ ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ 13 ویں صدی کے ترک سپہ سالار ارطغرل غازی نے نہ صرف منگولوں اور صلیبیوں کا بہادری سے مقابلہ کیا بلکہ کئی کامیابیاں اور فتوحات بھی سمیٹیں۔

یہی وجہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے مسلمانوں کی فتوحات پر مبنی اس ڈرامے کو اردو میں ڈب کرنے کی ہدایت کی تاکہ ہمارے نوجوان اسلامی اقدار، ثقافت اور فتوحات سے روشناس ہوسکیں۔

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔