پشاور ()سٹی پٹرولنگ فورس نے اندرون شہر کامیاب کارروائی کے دوران دو مسلح ملزمان کو کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان کا تعلق گلبہار اور اندرون شہر سے ہے جن کے قبضے سے اسلحہ ایک عدد ایم فور رائفل، ایک عدد پستول، کارتوس، چرس اور آئس بھی برآمد کر لی گئی ہے جن سے دوران تفتیش اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے، گرفتار دونوں ملزمان کے خلاف تھانہ خان رازق شہید میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق سٹی پٹرولنگ فورس نے اندرون شہر میں دو مسلح ملزمان جہانگیر ولد میرا جان سکنہ گلبہار اور عابد ولد جمعہ گل سکنہ جنگی محلہ کو گرفتار کر لیا جن کے قبضے سے ایک عدد ایم فور رائفل، ایک عدد پستول، چرس اور آئس بھی برآمد کر لی گئی ہے جن کے خلاف تھانہ خان رازق شہید میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے