پشاور کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے موٹر کار کے زریعے 4 من سے زائد منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا تے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم موٹر کار کے ذریعے منشیات سمگل کرنے کی کوشش کر ر ہے تھا کہ بڈ ھ بیر پولیس نے تلاشی لینے پر گاڑی کی خفیہ خانوں سے70 کلو گرام سے زائد چرس اور93 کلو گرام سے زائد افیون برآمد کر لی ، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی،تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی کو باخبر ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ کسی بھی وقت بھاری مقدار میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی جائے گی،اطلاع کو مصدقہ جانتے ہوئے پشاور کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ سخت کر نے کی ہدایت کی ا یس پی صدر ڈویژن عبدالسلام خالدنے ایس ایچ او تھانہ بڈ ھ بیر محمد بلال بمعہ دیگر نفری پولیس پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دے کر جنہوں نے آفریدی روڈ پر ناکہ بندی کے دوران ایک مشکوک موٹر کار نمبر529 کو روک کر تلاشی لینے پرگاڑی کی خفیہ خانوں سے 70کلو گرام سے زائد چرس اور93 کلو گرام سے زائد افیون برآمدکر کے ملزم جمشید ولد طما ش گل سکنہ ماش گگر کوگرفتار کرلیا،گرفتار ملزم نے منشیات ضلع خبیر سے پنجاب کو سمگل کرنے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیاہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی،