چارسدہ (اکثریت نیوز)تنگی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف ایکشن۔ کاروائی کے دوران 3منشیات فروش رنگے ہاتھوں منشیات سمیت گرفتار۔ گرفتار منشیات فروشوں کے قبضہ سے 3940گرام چرس، 500گرام آئس اوراسلحہ برآمد۔ ملزمان کے خلاف تھانہ تنگی میں مقدمہ درج۔ تفتیش شروع۔(ڈی ایس پی تنگی خالد خان تفصیلات کے مطابق ڈی پی او چارسدہ محمد شعیب خان کی جاری کردہ احکامات پر ضلع بھر میں منشیات ڈیلربالخصوص آئس کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹھوس اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ڈی ایس پی تنگی خالد خان کی خفیہ اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ تنگی مسعود خان نے منشیات کے خلاف کامیاب کاروائی کے دوران منشیات ڈیلر محمد رحمن ولد زولان شاہ ساکن چیندرو ڈاک کومنشیات سمگل کرتے ہوئے گرفتار کیا۔ منشیات ڈیلر کے کیری ڈبہ سے 500گرام آئس،1940گرام چرس، ایک ایس ایم جی، ایک پستول اور 12کارتوس برآمد کر لئے گئے ہیں جبکہ دوسری اہم کاروائی کے دوران 2منشیات فروش برکت شاہ اور حسن شاہ کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے 2000گرام چرس برآمد کیا۔ ملزمان کے خلاف تھانہ تنگی میں مختلف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دیا گیا۔