صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
منگل 21 اکتوبر 2025 

محکمہ پولیس میں سزا و جز کا عمل اسی طرح جاری رہے گا ،سی سی پی او

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | بدھ 17 جون 2020 

 پشاورکیپٹل سٹی پولیس پشاور عوام کے جان و مال کی حفاظت کے لئے پولیس اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لا رہی ہے، پولیس افسران و اہلکار پوری جانفشانی کے ساتھ جرائم کے خاتمہ اور معاشرتی برائیوں کے تدارک کے لئے بھی کردار ادا کریں، محکمہ پولیس میں سزا و جز کا عمل اسی طرح جاری رہے گا جس کے تحت عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران اور جوانوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی، ان خیالات کا اظہار سی سی پی او محمد علی گنڈاپور نے ملک سعد شہید پولیس لائن میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پشاور پولیس آفسران و جوانوں کو انعامات دینے کے دوران کیاتفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ملک سعد شہید پولیس لائن پشاور میں پولیس اہلکاروں کو توصیفی اسناد اور نقد انعامات دینے کی ایک سادہ مگر پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے دوران پیشہ ورانہ مہارت اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسروں اور دیگر پولیس اہلکاروں کو نقد انعامات اور توصیفی اسناد سے نوازا گیا ہے،سی سی پی اومحمد علی گنڈا پور نے اس موقع پر پشاور پولیس جوانوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے امن و امان کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لئے مزید موثر اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی، انہوں نے کہا کہ پولیس اہکار جرائم کے خلاف جنگ کے ساتھ ساتھ معاشرتی برائیوں کے خاتمے میں بھی اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، انہوں نے انعام کے حقدار ٹھہرنے والے افسران و جوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے منشیات فروشوں خصوصا آئس کے خلاف ترجیحی بنیادوں پر کام کرنے اور ان کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں کرنے کی بھی ہدایت کی ایس پی سٹی وقار عظیم کھرل نے راہزنی کی واردات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی گلبہار سجاد حسین کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ گلبہار احمد اللّٰلہ پر مشتمل ٹیم تشکیل دے کر ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا جس پر جدید سائنسی خطوط پر جاری تفتیش کے دوران واردات میں ملوث گروہ کا سراغ لگا کر گزشتہ روز ایس ایچ او گلبہار احمد اللّٰلہ نے مسلح ملزمان نعمان ولد فضل روف، عامر ولد شاہ جہان، بلال ولد مشرف اور ہدایت اللّٰلہ ولد محمد پرویز کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان کا تعلق خطرناک راہزن گروہ سے ہے جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں راہزنی کے متعدد وارداتوں کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضے سے مختلف وارداتوں کے دوران چھینے گئے دو عدد موٹر سائیکل، ایک عدد قیمتی موبائل فون اور مختلف وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے جن سے دوران تفتیش مزید اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔