صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
بدھ 22 اکتوبر 2025 

کنٹونمنٹ بورڈ کے تعاون سے سٹیڈیم چوک کو کشادہ کردیا گیا

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | منگل 16 جون 2020 

پشاور سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے کنٹونمنٹ بورڈ پشاور کے تعاون سے سٹیڈیم چوک میں سڑک کو کشادہ کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق پشاور کینٹ کا ٹریفک کے حوالے سے مصروف ترین چوک (سٹیڈیم چوک ) میں بی آر ٹی پل کے باعث سنٹرل میڈیا نے سڑک کے کافی ایریا کو بند کر رکھا تھا جس کے باعث سڑک کا حصہ کم پڑ گیا تھا جو ٹریفک میں خلل کا باعث بن رہا تھا جس پر ایس ایس پی ٹریفک وسیم احمد خلیل نے ایس پی کینٹ قائد کمال اور ڈی ایس پی کینٹ عبد الرشید کو ہدایت کی کہ وہ کنٹونمنٹ بورڈ کے حکام سے جا کر اس بارے ملاقات کریں جس پر کرنل افتخار نے مذکورہ مقام کا دورہ کیا اور شہریوں کو درپیش مسائل بارے آگاہی حاصل کی بعد ازاں کنٹونمنٹ بورڈ پشاور نے مسئلے کو حل کر کے سڑک کو کشادہ کردیا جس سے ٹریفک کی روانی یقینی ہو گئی جس پر ایس ایس پی ٹریفک وسیم احمد خلیل نے پاک فوج کے افسر کرنل افتخار اور کنٹونمنٹ بورڈ پشاور کے حکام کا شکریہ ادا کیا اور انہیں ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا ۔ ایس پی ہیڈ کوارٹر افتخار علی خان نے ٹریفک لائن باچا خان چوک سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا ہے کہ مختلف اداروں کی آپس میں کوآرڈی نیشن کا براہ راست فائدہ عوام کو ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائے گی اور اس سلسلے میں شہریوں کو جو بھی مشکلات درپیش آئیں گی اس کو حل کرنے کیلئے متعلقہ محکمے کے حکام کے ساتھ مسئلے کو اٹھا کر شہریوں کو ریلیف فراہم کرے گی ۔ 

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔