صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 29 مارچ 2024 

دنیا بھرمیں 200 افراد کولکھ پتی بنانے والی خاتون

ویب ڈیسک | پیر 15 جون 2020 

 

دنیا میں ایسے بھی لوگ ہیں جو دوسروں کو ترقی دے کر خوش ہوتے ہیں۔ ایسے افراد میں ہولی ٹکر بھی شامل ہیں جو برطانوی تاجر، اینٹرپرونیئر، اور چھوٹے کاروبار شروع کرنے کی ماہر ہیں۔

ہولی ٹکر اب تک 200 افراد کو کاروباری گر سکھاتے ہوئے انہیں ڈالروں میں لکھ پتی بناچکی ہیں۔ 22 سال تک ان کی زندگی پرسکون تھی کہ وہ شدید بیمار ہوئیں، انہیں طلاق ہوگئی اور ان کی زندگی شدید متاثر ہونے لگی۔ 23 برس کی عمر میں ان کے دماغ میں رسولی کی شناخت ہوئی اور وہ درد اور خوف میں مبتلا رہنے لگیں۔

لیکن انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور اپنی مصنوعات کی فروخت کے لیے نئے مواقع تلاش کرنا شروع کردیئے۔ 2006 میں انہوں نے ایک ویب سائٹ بنائی جس پر چھوٹے تاجر اپنی مصنوعات فروخت کرسکتے تھے۔ یہ ویب سائٹ بہت حد تک ایمیزون اور ای بے جسی ہی تھی۔

تاہم ہولی کے دماغ میں موجود رسولی اب بھی موجود ہے لیکن معجزانہ طور پر وہ سرطانی رسولی نہیں اور نہ ہی کوئی تکلیف پہنچارہی ہے۔

اس کے بعد ان کی ویب سائٹ سے وابستہ 200 افراد دیکھتے ہی دیکھتے لکھ پتی بن گئے اور ہزاروں چھوٹے بڑے کاروبار ان کی ویب سائٹ سے جڑنے لگے اور اب وہ لیکچر اور اپنی کتابوں کے ذریعے بھی خطیر رقم کمارہی ہیں۔ ہولی ٹکر نے اپنی ویب سائٹ سے ایسے لوگوں کو بھی دولت مند بنانےمیں مدد دی جو نہایت مفلس تھے اور اپنے مستقبل سے مایوس تھے۔

ان میں سے ایک خاتون خاص زیورات بنانے کے ماہر تھیں جو دستخط والے ڈیزائن اور تحفے بناتی تھیں۔ ہولی کی ویب سائٹ نے دیکھتے ہی دیکھتے ان کی مصنوعات کو مشہور کردیا اور یوں وہ غربت کے چنگل سے باہر نکل آئیں۔ اس کے بعد ہولی ٹکر نے مزید ویب سائٹ بنوائیں اور کئی لوگوں کے ساتھ ملکر انہیں کاروبار میں مدد فراہم کی۔

دوسری جانب ہولی ٹکر پوری دنیا میں عطیات، رقم اور اسباب سے مدد کرتی ہیں۔ انہوں نے کئی اسکولوں اور تجربہ گاہوں میں بھی سازوسامان میں مدد کی ہے اور اب بھی وہ کم سے کم 100 طلبا و طالبات کے تعلیمی اخراجات برداشت کررہی ہیں۔ اسی لیے اب وہ دنیا بھر میں مشہور ہیں اور انہیں کئی ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔