صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
بدھ 22 اکتوبر 2025 

گھروں سے چوری میں ملوث ملزمان کو گرفتارکرلیاگیا

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | اتوار 14 جون 2020 

پشاور کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے شہر کے مضافاتی علاقوں میں رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گھروں سے قیمتی اشیائ، موبائل فونز اور نقد رقوم چوری کرنے والے دو رکنی کا سراغ لگا لیا، گزشتہ روز ہونے والی کارروائی کے دوران دو افغان ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے ان کے قبضے سے ایک عدد قیمتی موبائل فون اور ہزاروں روپے نقد رقم بھی برآمد کر لی گئی ہے تفصیلات کے مطابق مدعی زیشان ولد فیض اللّٰلہ سکنہ کوہاٹ روڈ نے تھانہ بھانہ ماڑی پولیس کو رپورٹ کی تھی کسی نامعلوم ملزمان نے اس کے گھر سے قیمتی موبائل فون اور نقد رقم چوری کر لی ہے جس کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ڈی ایس پی اختراز خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ بھانہ ماڑی سردار حسین نے تفتیش کے دوران متعدد جرائم پیشہ اور مشکوک افراد کو شامل تفتیش کیا جس کے دوران ملوث اصل ملزمان کا سراغ لگا کر شوکت ولد خواص اور جہانزیب عرف جازو ولد سلیم کو گرفتار کر لیا جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضے سے مسروقہ موبائل فون اور ہزاروں روپے نقد رقم برآمد کر لی گئی ہے

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔