صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
بدھ 22 اکتوبر 2025 

راہزنی میں ملوث گروہ کے مزید دو ملزمان کو گرفتارکرلیاگیا

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | اتوار 14 جون 2020 

پشاور کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے خونی راہزنی میں ملوث راہزن گروہ کے مزید دو ساتھی ارکان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران مردان سے تعلق رکھنے والے کرنسی ڈیلر کو لوٹنے اور مزاحمت پر فائرنگ کر کے قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضے سے لوٹی گئی رقم بھی برآمد کر لی گئی ہے، گروہ کے دو ارکان کو اس سے قبل گرفتار کیا گیا تھا جن کی نشاندھی پر حالیہ ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے، ملزمان کی گروہ کے دو ارکان کو اس سے قبل گرفتار کیا گیا تھا جن کی نشاندھی پر حالیہ گرفتار ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے جن سے دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے تفصیلات کے مطابق مردان سے تعلق رکھنے والے کرنسی ڈیلر وجید اللّٰلہ ولد عبد الباسط صرافہ مارکیٹ پشاور سے کرنسی تبدیل کر کے والد اور چچا کے ہمراہ واپس مردان جا رہے تھے کہ تھانہ پہاڑی پورہ کی حدود میں موٹر سائیکل چار ملزمان نے اسلحہ کی نوک پر ان سے لاکھوں روپے چھین کر مزاحمت پر فائرنگ کرکے اس کے والد عبدالباسط کو قتل کیا تھا جو پولیس نے تفتیش کے دوران خونی راہزنی میں ملوث افغان باشندے نعیم عرف عالمزادہ ولد حسن دین اور شیر رحمان ولد عبد الجبار کو گرفتار کیا تھا جنہوں نے واردات میں ملوث ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے شریک دیگر دو ساتھیوں کی بھی نشاندھی کی تھی گزشتہ روز ڈی ایس پی فقیر آباد عالمزیب خان کی سربراہی میں ایس ایچ او پہاڑی پورہ اعجاز نبی نے خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے گروہ کے مزید دو ارکان امجد ولد اکبر خان اور خان ولد صابر کو گرفتار کر لیا جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران خونی راہزنی اور مزاحمت پر کرنسی ڈیلر کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے چھینی گئی رقم بھی برآمد کر لی گئی ہے جن سے دوران تفتیش مزید اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔