صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
بدھ 22 اکتوبر 2025 

اوورلوڈنگ کیخلاف کارروائیاں 231ٹرانسپورٹروں کا چالان

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | اتوار 14 جون 2020 

پشاورسٹی ٹریفک پولیس پشاور نے اوورلوڈنگ کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 231 ٹرانسپورٹروں کا چالان کیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ٹریفک *وسیم احمد خلیل نے گزشتہ ہفتے سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے حکام کو ضلع بھر کے تمام سیکٹروں میں اوور لوڈنگ کے خلاف کارروائیوں کے احکامات جاری کئے تھے جس کے تحت کورونا وائرس سے بچنے کیلئے عوام کو آگاہی دینے کی خاطر مختلف سیکٹروں میں کی جانیوالی ناکہ بندیوں کے دوران اوور لوڈ گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں بھی عمل میں لائی گئی ہیں جس کے تحت 231 ٹرانسپورٹروں کو چالان کیا گیا ہے جبکہ ان پر جرمانے عائد کر کے رقم قومی خزانے میں جمع کردیا گیا۔ ایس پی ہیڈ کوارٹر افتخار علی خان نے ٹریفک ہیڈ کوارٹر سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا ہے کہ ایس ایس پی ٹریفک *وسیم احمد خلیل* کی ہدایت پر ضلع بھر کے مختلف سیکٹروں میں اوور لوڈ گاڑیوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے کیونکہ اوور لوڈ گاڑیوں سے سڑک کو نقصان پہنچتا ہے جبکہ ٹریفک نظام میں خلل کا باعث بھی بنتا ہے اسی طرح کسی بھی نا خوشگوار واقعے کا سبب بھی بن سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز ٹریفک قوانین پر من و عن عمل درآمد کو یقینی بنائیں بصورت دیگر سٹی ٹریفک پولیس پشاور ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائیگی۔

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔