صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
بدھ 22 اکتوبر 2025 

ٹی وی کالونی میں مسیحی خاندان پر فائرنگ کرنے والا مرکزی ملزم گرفتار

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | ہفتہ 13 جون 2020 

 
پشاورکیپٹل سٹی پولیس پشاور نے چند یوم قبل تھانہ پشتخرہ کی حدود ٹی وی کالونی میں فائرنگ کرکے مسیحی خاندان کو زخمی کرنے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم واردات کے بعد گھر بار چھوڑ کر روپوش ہوا تھا جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران موٹر سائیکل شور کی وجہ سے مجروحین کے ساتھ جھگڑا کرنے کے بعد فائرنگ کر کے ان کو زخمی کرنے کا اعتراف کر لیا ہے، ملزم کے قبضے سے پستول بھی برآمد کر لیا گیا ہے جس سے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق ملزمان سلیمان اور سلمان پسران ندیم عبدالسلام نے کچھ روز قبل شور و غل پر مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے جوزف ولد جوزف مسیحی کے ساتھ لڑائی جھگڑا کے دوران فائرنگ کر کے مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے تین افراد ندیم جوزف، بامر لعل اور ایک خاتون مسماة (ک) کو زخمی کیا تھا جس کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی تھی ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی نے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے اے ایس پی حیات آباد حسن جہانگیر کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ پشتخرہ کامران خان پر مشتمل ٹیم تشکیل دے کر ملوث ملزمان جو واردات کے بعد گھر بار چھوڑ کر فرار ہو چکے تھے کو گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا تھا جنہوں نے ملزمان کے ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپے لگائے جبکہ گزشتہ روز خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ روز ملزم سلیمان ولد عبدالسلام کو گرفتار کر لیا جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران موٹر سائیکل سے سائلنسر نکالنے اور شور کرنے پر فائرنگ کر کے مسیحیوں کو زخمی کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جس کے قبضے سے فائرنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔