صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
اتوار 19 اکتوبر 2025 

دیوار کے تنازعہ پر ہمسایوں نے میاں بیوی کو کلہاڑی اور آہنی سریوں سے لہولہان کردیا،ہزاروں کی نقدی چھین کر فرار

(علی جان ڈسٹرکٹ بیوروچیف (مظفرگڑھ | ہفتہ 13 جون 2020 

مظفرگڑھ(علی جان)دیوار کے تنازعہ پر ہمسایوں نے میاں بیوی کو کلہاڑی اور آہنی سریوں سے لہولہان کردیا،ہزاروں کی نقدی چھین کر فرار ہو گئے، مسلح رشتہ داروں کا ضعیف العمرپر تشدد،ڈنڈوں کے وار سے ہاتھ کی انگلی توڑدی،پولیس نے شراب فروش سمیت پسٹل لے کر گھومنے والے 2سماج دشمن عناصربھی دھر لیے، بھاری مقدار میں دیسی شراب پسٹل اورگولیاں برآمد، پولیس نے تمام مقدمات درج کر لئے، اس بارے تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقہ چک نمبر 518 ٹی ڈی اے میں کھجڑ برادری کے محمدرمضان کھجڑ کا اپنے رشتے دار کالوخان کھجڑ سے صحن حویلی کی پیمائش کا تنازعہ تھا،گزشتہ روز کا لوکھجڑ اپنے گھر کی دیوار رمضان کھجڑکی زمین میں بڑھا کر تعمیر کرنا چاہی جنہیں رمضان کھجڑنے برا بھلا کہا جس پر کالوکھجڑنے برا منایا، بعد ازاں کالو کھجڑ اپنے 2بیٹوں محمد ارشد، محمد عمران اور ایک نامعلوم  کے
 ہمراہ چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے رمضان کھجڑکے گھر مسلح ڈنڈے سوٹے کلہاڑی اور آہنی سریو ں کے ساتھ داخل ہو گئے،اور گھر میں موجود محمد رمضان کھجڑ اور اس کی بیوی نسیم مائی کو ڈنڈوں سوٹوں سے لہولہان کردیا،بعد ازاں رمضان کھجڑکی جیب سے نقدی 75ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے،تھانہ محمود کوٹ کے علاقہ قصبہ گجرات میں اڈہ بختاور پر غلام حسین ریلہ کے بیٹے اللّٰلہ وسایا ریلہ نے کریانہ کی دکان بنائی ہوئی تھی،اللّٰلہ وسایا کی دکان بنانے پر اس کا رشتہ دار محمد موسی ریلہ ناخوش تھا اور اللّٰلہ وسایا کی دکان ختم کرانا چاہتا تھا،گزشتہ شب اللّٰلہ وسایا کا والدعمررسیدہ غلام حسین ریلہ کریانہ کی دکان کے باہر موجود چھپر کے نیچے سویا ہوا تھا کہ اسی اثنا میں موسی ریلہ کے 2بیٹے محمد شفیق ریلہ اور شعیب ریلہ ایک نا معلوم ساتھی کے ہمراہ مسلح ڈنڈے سوٹے آگئے اور عمر رسیدہ غلام حسین کو ڈنڈوں سوٹوں سے لہو لہان کردیا،جس سے غلام حسین کی بائیں ہاتھ کی درمیان والی انگلی ٹوٹ گئی،شور پر راہگیروں کے آنے پر ملزمان  موقع سے فرار ہو گئے،پولیس تھانہ محمودکوٹ نے دوران گشت سیم نالہ پل سے ٹھٹھہ گرمانی کے عمر فاروق گورمانی اوسلیمان گورمانی کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے مجموعی طور پر40 لیٹر دیسی شراب برآمد کر لی،پولیس دائرہ دین پناہ نے دوران گشت تونسہ بیراج کے قریب موضع احسان پور کے رہائشی محمد آصف موہانہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے پسٹل 30 بور برآمد کرلیا، پولیس تھانہ محمودکوٹ نے دوران گشت کوڑا رونگھا کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے پسٹل30بور اور گولیاں برآمد کرلیں،پولیس سرکل کوٹ ادو نے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے،

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔