صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
منگل 28 اکتوبر 2025 

بالی ووڈ کے سپر سٹار دبنگ خان کی فیملی کےلئے بڑی مصیبت کھڑی ہو گئی

اکثریت ڈیسک | اتوار جون 2018 

کرکٹ میں میچ فکسنگ کے متعدد واقعات سامنے آچکے ہیں اور ایسے میں کرکٹ لیگز بکیز کا اہم نشانہ ہوتی ہیں چونکہ انٹرنیشل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ان لیگز پر اس طرح نظر نہیں رکھتی جیسا کہ انٹرنیشنل ایونٹس پر رکھتی ہے لہذا بکیز اس موقع کا بھرپور فائدہ اٹھاکر کھلاڑیوں کو اپنے جال میں پھنسانے کی کوشش کرتے ہیں جب کہ انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) بڑی کرکٹ لیگ ہونے کی وجہ سے سٹے بازوں کے نشانے پر ہوتی ہے جس میں اب بالی ووڈ شخصیات بھی ملوث ہورہی ہیں۔

 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مہارشٹرا پولیس نے چند روز قبل بکی سونو جلان کو حراست میں لیا تھا جس نے دوران تفتیش بالی ووڈ فلمساز وہدایت کار ارباز خان کی جانب سے آئی پی ایل میں سٹے بازی کا انکشاف کیا تو پولیس نے ارباز خان کو بیان ریکارڈ کرنے کے لیے تھانے طلب کرلیا، جس پر انہوں نے آج ’اینٹی ایکسٹورشن سیل‘ کے سامنے پیش ہوکر اپنا بیان ریکارڈ کروایا۔

 

رپورٹس کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ارباز خان نے انڈین پریمئر لیگ میں سٹے بازی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وہ گزشتہ برس 2 کروڑ 75 لاکھ ہارے لیکن اس کے بعد متعدد بار جیتے بھی جب کہ سٹے بازی کی وجہ سے سلمان خان ان سے شدید ناراض ہے اور اہلیہ سے کئی بار سٹے بازی کی وجہ سے تلخ کلامی ہوتی رہی، ملائکہ اروڑا سے طلاق کی وجہ بھی سٹے بازی تھی۔

بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ارباز خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنا بیان ریکارڈ کروادیا ہے اور جب بھی پولیس انہیں طلب کرے گی وہ بھر پور تعاون کریں گے۔ رپورٹس کے مطابق بکی سونو جلان نے ارباز خان سمیت بالی ووڈ کی نامور شخصیات پر سٹے بازی کا الزام عائد کیا تھا جب کہ پولیس ارباز خان کے بعد دیگر شخصیات کو بھی جلد طلب کرے گی۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔