صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
منگل 23 اپریل 2024 

’’ہم 15 دن میں واپس آجائیں گے،‘‘ مفرور قیدی جیلر کے نام خط چھوڑ گئے

ویب ڈیسک | ہفتہ 13 جون 2020 

روم: جیل سے فرار کا یہ دلچسپ واقعہ اٹلی میں اسی ماہ پیش آیا ہے جس میں دو قیدی صرف جیل سے فرار ہی نہیں ہوئے بلکہ جیلر کے نام خط بھی چھوڑ گئے کہ وہ 15 دن بعد واپس آجائیں گے۔

داواد زوکانووِچ اور لیل احمتووِچ نامی دو قریبی رشتہ دار جعلسازی اور فراڈ کے جرم میں روم کی ربیبیا جیل میں قید تھے۔ ان دونوں کی سزا 2029 تک کےلیے تھی۔

تاہم اس ماہ کے آغاز میں ان دونوں نے کسی ہالی ووڈ فلم جیسا انداز اختیار کیا اور جیل سے فرار ہوگئے۔ البتہ، اس پورے واقعے میں دلچسپی کا پہلو یہ ہے کہ وہ جیلر کے نام ایک خط چھوڑ گئے جس میں لکھا تھا کہ ان دونوں کی بیویاں ان کے جرائم میں شریک ہونے کی وجہ سے جیل میں بند ہیں لیکن اُن کے بچوں کو گھر پر کچھ مسائل کا سامنا ہے جنہیں حل کرنے کےلیے ان کا وہاں موجود ہونا ضروری ہے کیونکہ فی الحال کوئی اور ایسا نہیں جو ان معاملات کو سنبھال سکے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔