خان گڑھ ٹیلی فون ایکسچینج اور یو فون ٹاور سے تقریباً اڑھائی لاکھ روپے کی مالیت کی بیٹریاں نامعلوم چوروں نے چوری کر لی. چوکیدار محمد سفیان کی رپورٹ پر خان گڑھ پولیس نے وقوعہ کی رپٹ درج کر لی. جبکہ پولیس نے رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ٹیلی فون ایکسچینج خان گڑھ میں سیکورٹی کی حالت یہ ہے کہ پوری عمارت میں محمکہ نے سی سی ٹی وی کیمرے بھی نہیں لگا رکھے. جس کی وجہ سے عمارت میں نصب لوکھوں روپے مالیت کی قیمتی مشینری سیکورٹی رسک پر پڑی ہے. ایس ڈی او پی ٹی سی ایل مظفرگڑھ کی مجرمانہ نااہلی اور غفلت سے چوری معمول بن چکی ہے. محکمہ کے افسران اپنی مبینہ مجرمانہ غفلت کا سارا ملبہ پرائیویٹ گارڈز کہ جن کو ان کی کمپنی مجوزہ 18 ہزار روپے ماہوار تنخواہ دینے کی بجائے صرف 8 ہزار تنخواہ 24 گھنٹے کی ڈیوٹی کی دیتی ہے ان بیچاروں پر ڈال دیتے ہیں جو قانل مذمت ہے. دریں اثناء پولیس نے کارروائی شروع کر دی ہے.