صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
اتوار 19 اکتوبر 2025 

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن تحصیل کوٹ ادو کے صدر ڈاکٹر مہر کامران اکبر گٹ

(علی جان ڈسٹرکٹ بیوروچیف (مظفرگڑھ | جمعرات 11 جون 2020 

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن تحصیل کوٹ ادو کے صدر ڈاکٹر مہر کامران اکبر گٹ نے کہا ہے کہ تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال کوٹ ادو کو60 بیڈز سے اپ گریڈ کر کے 134 بیڈز کرنے کی منظوری دے دی گئی،کوٹ ادو کی عوام کیلئے بے شک ایک اچھی خبر ہے جبکہ اس کا سہرا سابقہ،موجودہ نمائندوں ' ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ساتھ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن پنجاب  کے ڈاکٹرمحمد رشیدخان ریٹائرڈ میڈیکل سپرئنٹنڈینٹ،اور ڈاکٹرنجیب الرحمن چشتی وائس پریزیڈینٹ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن پنجاب کے سر  جاتا ہے،جن کی بار بار یاد دہانیوں اور ان تھک محنت سے یہ ممکن ہوا،انہوں نے کہا کہ پ گریڈیشن میں 20 بیڈز کا بچوں کی امراض کا وارڈ20 بیڈز کا دل کے امراض کا وارڈ20 بیڈز زچگی وارڈ14 بیڈز کا گردوں کی صفائی کا وارڈ شامل ہے،پی ایم اے کوٹ ادو، اس تحصیل کی عوام کو مبارکباد اور ان مذکورہ نمائندوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتی ہے،

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔