صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
اتوار 19 اکتوبر 2025 

جتوئی بینک کے لون آفیسر میں کرونا ثابت

بیوروچیف علی جان | جمعرات 11 جون 2020 

* جتوئی بینک کے لون آفیسر میں کرونا ثابت عملے میں خوف وہراس تفصیلات کے مطابق خوشحالی مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ جتوئی برانچ میں فیضان علی ولد ملک محمد علی پنوہاں (مرحوم) نامی ایک لون آفیسر کا کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آگیا، متاثرہ شخص سبطین ٹاؤن علی پور کا رہائشی ہے جس کا تعلق علی پور کے معروف سیاسی گھرانے سے ہے، متاثرہ شخص کا بڑا بھائی ملک نعمان علی نیشنل بینک جتوئی برانچ میں آفیسر ہے،  بینک انتظامیہ کی نااہلی ابھی تک متعلقہ بینک کی برانچ میں اسپرے بھی نہ ہو سکابینک میں انتظامیہ کی طرف سے  لون آفیسر اور دیگر ملازمین کو پابند کیا جاتا ہے کہ کچھ بھی ہو جائے بینک میں حاضری کو یقینی بنایا جائے لون ملازمین اس مشکل حالات میں اپنی جانوں پر کھیل کر اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں  شہریوں اور ملازمین نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ بینک میں اسپرے کروایا جائے اور تمام ملازمین کا کرونا ٹیسٹ لیا جائے اہل علاقہ کو کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاط کرنی چاہیے

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔