صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
اتوار 19 اکتوبر 2025 

سماجی شخصیت نازو خان گوپانگ کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قل خوانی کا اہتمام

بیوروچیف علی جان | جمعرات 11 جون 2020 

سماجی شخصیت نازو خان گوپانگ کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قل خوانی کا اہتمام پاکستان تحریک انصاف تحصیل جتوئی کے صدر ڈاکٹر رائے زبیر قادر گٹ نے انکے فرزندفیاض احمد گوپانگ کی دستار بندی کرائی بعد ازاں میاں جاوید باٹ، ڈاکٹر خالد تھہیم، میاں ذولفقار باٹ ،ملک فیاض ببر ،حسنین رضا پٹھان، رائے عابد حسین سہو ،راجہ ضیاء عبّاس  ودیگر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اس ملک کے مافیا سے جنگ کر رہی ہے جنہوں نے عمران خان کو ناکام کر نے کیلئے کبھی آٹا بحران ، کبھی چینی بحران تو کبھی پٹرول بحران کھڑا کیا تاکہ عوام کو متنفر کیا جا سکے انہوں نے کہا کہ یہ تمام ہتھکنڈے احتساب سے بچنے کی کوشش کیلئے کئے جا رہے ہیں مگر مافیا کے اس گٹھ جوڑ کے خاتمہ کے لئے وزیراعظم پاکستان آخری حد تک جائیں گے اور ملک کو 70 سال سے لوٹنے والوں کا احتساب کیا جائیگا اسکے علاوہ کورونا کی وبا کے خاتمہ کیلئے حکومتی حکمت عملی پر عوام ساتھ دیں اور کورونا سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے ماسک کا استعمال ضرور کریں اپنی اور پاکستان کی حفاظت کو یقینی بنائیں

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔