صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 19 اپریل 2024 

امریکا ’’اپنی زبان کو لگام دے!‘‘ شمالی کوریا کی دھمکی

ویب ڈیسک | جمعرات 11 جون 2020 

 

شمالی اور جنوبی کوریا کے باہمی تعلقات پر امریکی محکمہ خارجہ کے اظہارِ افسوس کا جواب دیتے ہوئے شمالی کوریا نے دھمکی آمیز انداز میں کہا ہے کہ امریکا ’’اپنی زبان کو لگام دے‘‘ اور اپنے اندرونی مسائل حل کرنے پر توجہ دے، ورنہ ’’خوفناک تجربے کےلیے تیار رہے۔‘‘

واضح رہے کہ چند روز پہلے شمالی کوریا کے سربراہ کِم جونگ اُن نے جنوبی کوریا سے ہاٹ لائن پر مواصلاتی رابطہ ختم کرنے کا اعلان کیا تھا جسے امریکی محکمہ خارجہ نے ’’مایوس کن اقدام‘‘ قرار دیتے ہوئے اظہارِ افسوس کیا تھا۔

شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’کے سی این اے‘ کے مطابق، وہاں کی وزارتِ خارجہ میں امریکی امور کے ڈائریکٹر جنرل، کوان جونگ گُن نے کہا ہے کہ اگر امریکا اپنے ملک کی بدترین سیاسی صورتِ حال کے باوجود، دوسروں کے اندرونی معاملات میں ’ناک گھساتا‘ اور غیر محتاط تبصرے کرتا رہے گا تو اسے کچھ ایسی ناخوشگوار چیز کا سامنا بھی ہوسکتا جس سے نمٹنا بہت مشکل ہوگا۔

اسی بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ امریکا اپنی زبان کو لگام دے کیونکہ یہ نہ صرف امریکی مفادات کےلیے بلکہ (اس سال) ہونے والے صدارتی انتخابات کے آسان انعقاد کےلیے بھی بہتر ہوگا۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔