سونی نہر پر پل ٹوٹنے سے سورج مکھی سے لوڈ ٹرالی الٹ گئی ایک شخص موقع پر جاں بحق تین زخمی صدر انجمن آڑھتیان کا ٹھیکیدار کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ تفصیل کے مطابق گزشتہ شب رام پور سے سورج مکھی سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی جتوئی شہر کی طرف آ رہی تھی کہ سونی نہر پر پل ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھی جسے چند روز قبل ٹھیکیدار نے تعمیر کرنے کی غرض سے توڑ دیا تھا اور ابھی تک نئی پل تعمیر نہیں ہوئی تھی اور اس پل سے ٹریکٹر ٹرالی گزر رہی تھی کہ ٹریکٹر ٹرالی الٹ گئی اور لوڈ ٹرالی کے نیچےآ نے سے عبدالجبار چاچڑ موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ نذیر احمد، مرید حسین اور عبدالمالک شدید زخمی ہو گئے اس حادثہ پر انجمن آڑھتیان کے صدر جاوید خان غزلانی نے مطالبہ کیا کہ اس پل اور روڈ کو بنانے والے ٹھیکیدار کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے کیونکہ عرصہ دراز سے نہ سڑک بن رہی ہے اور نہ ہی پل اور ٹھیکیدار کی غفلت و نااہلی کی وجہ سے حادثہ پیش آیا ہے