سرائیکی صوبے کا قیام کروڑسرائیکیوں کا حق ہے۔ پی ٹی آئی گورنمنٹ کاسرائیکی صوبہ کے قیام کا وعدہ وفاہوتا نظرنہیں ڈاکٹرعاشق ظفربھٹی صوبائی کوآرڈینیٹر سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی نے کہا کہ چیئرمین رانافراز نون کی قیادت میں سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی صوبہ سرائیکستان کی تحریک میں جدوجہدکررہی ہے سرائیکی قوم نے پاکستان تحریک انصاف کو ووٹ دے کر عمران خان کووزیراعظم بنوادیا تاکہ اپنا حق اپنا صوبہ لے سکیں مگر پی ٹی آئی گورنمنٹ نے 90 دن کی بجائے دو سال کے عرصہ میں بھی سرائیکی عوام کیلئے کچھ نہیں کیا ان خیالات کااظہار سرائیکستان ڈیموکریٹک یوتھ تحصیل جتوئی کے وفدجن میں عمران مشتاق سعیدی، خلیل خان لسکانی، عابد خان لسکانی ،ساجد خان لسکانی، مشتاق خان لسکانی، ملک عارف بھٹی، عمران چانڈیہ، عبدالجبار چانڈیہ ودیگرسے کہا کہ موجودہ رکن قومی و صوبائی اسمبلی عوام اسمبلیوں میں عوام کی بات نہیں کرتے ہر رکن اسمبلی اپنا الو سیدھا کرنے میں لگا ہوا ہے حکومت میں آنے کے بعد سب وعدے اوردعوے دھرے رہ گئے اورصوبہ بہاولپور جیسی سازشیں شروع ہوگئیں حالانہ ہم 23اضلاع پر صوبہ سرائیکستان مانگتے ہیں ۔