صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 24 اکتوبر 2025 

ایس پی تصور اقبال کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام،سی سی پی او کی شرکت

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | پیر جون 2020 

پشاور  ملک سعد شہید پولیس لائن پشاور میں کپیٹل سٹی پولیس پشاور سے تبدیل ہونے والے ایس پی تصور اقبال کے اعزاز میں ایک سادہ اور مختصر تقریب کا اہتمام کیا گیا، تقریب میں سی سی پی او محمد علی گنڈا پور، ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی اور دیگر پولیس افسران نے شرکت کی،  اس موقع پر سی سی پی او محمد علی گنڈا پورنے ایس پی تصور اقبال کی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے ان کو قابل اور بہترین پولیس آفیسر قرار دیا، انہوں نے کہا کہ ایس پی تصور اقبال کو جو بھی ٹاسک دیا گیا وہ انہوں نے ریکارڈ مدت میں تکمیل کرتے ہوئے ہمیشہ مثبت نتائج دئیے ہیں، ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی نے بھی ایس پی تصور اقبال کی خدمات اور کارہائے نمایاں کو سراہتے ہوئے واضح کیا کہ ایس پی تصور اقبال ایک قابل اور دلیر پولیس افیسر ہیں جن کو کپیٹل سٹی پولیس میں مدتوں یاد رکھا جائے گا تقریب کے دوران ایس پی تصور اقبال نے کہا کہ پشاور میں گزارے شب و روز اور سروس کے دوران پولیس افسران و جوانوں کی جانب سے ملنے والی محبت کو وہ ہمیشہ یاد رکھیں گے،انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والی فورس کا حصہ ہونے پر فخر ہے جس کو وہ کبھی بھی فراموش نہ کر سکیں گے، آخر میں سی سی پی او محمد علی گنڈا پور اور ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی نے ایس پی تصور اقبال کو خصوصی شیلڈ اور تحائف پیش کئے اور ان کو پورے پیار و خلوص اور نیک تمناوں کے ساتھ رخصت کیا

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔